Lectionary Calendar
Tuesday, May 13th, 2025
the Fourth Week after Easter
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 128

1 مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُسکی راہوں پر چلتا ہے۔2 تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادتمند ہو گا۔3 تیری بیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانند ہو گی۔ اور تیری اولاد تیرے دستر خوان پر زیتون کے پودوں کی امنند ۔4 دیکھو! اَیسی برکت اُس آدمی کو مِلیگی۔ جو خُداوند سے ڈرتا ہے۔5 خُداوند صیِوُؔن میں سے تجھکو برکت دے اور عُمر بھر یروشؔلیم کی بھلائی دیکھے۔6 بلکہ تُو اپنے بچوں کے بچے دیکھے گا۔ اِسرائؔیل کی سلامتی ہو!

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile