Lectionary Calendar
Tuesday, May 13th, 2025
the Fourth Week after Easter
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 127

1 اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والے کی محنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حفاظت نہ کرے تو نگہبان کا جاگنا عبث ہے۔2 تمہارے لئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مُشقت کی روٹی کھانا عبث ہے۔ کیونکہ وہ اپنے محبوب کو تو نیند میں ہ دیدیتا ہے۔3 دیکھو! اولاد خُداوند کی طرف سے میراث ہے۔ اور پیٹ کا پھل اُس کی طرف سے اجر ہے۔4 جوانی کے فرزند ایسے ہیں جیَسے زبردست کے ہاتھ میں تیر۔5 خُوش نصیب ہے وہ آدمی جِسکا تر کش اُس نے بھرا ہے۔ جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیں کرینگے تو شرمندہ نہ ہونگے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile