Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 129

1 اِسرائؔیل اب یوں کہے اُنہوں نے میرے جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔2 ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک بار بار مجھے ستایا۔ تو بھی وہ مجھ پر غالب نہ آئے ۔3 ہلواہوں نے میری پیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھاریاں بنائیں۔4 خُداوند صادق ہے۔ اُس نے شریروں کی رسیاں کاٹ ڈالیں۔

5 صیِوُؔن سے نفرت رکھنے والے سب شرمندہ اور پسپا ہوں۔6 وہ چھت پر کی گھاس کی مانند ہوں۔ جو بڑھنے سے پہلےہی سوکھ جاتی ہے۔7 جِس سے فصل کاٹنے والے اپنی مُٹھی کو اور پولے باندھنے والا اپنے دامن کو نہیں بھرتا۔8 نہ آنے جانے والے یہ کہتے ہیں کہ تُم پر خُداوند کی برکت ہو۔ ہم خُداوند کے نام سے تم کو دُعا دیتے ہیں۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile