Christmas Day
Click here to learn more!
Read the Bible
انجیل مقدس
گنتی 34
1 پھر خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ2 بنی اسرائیل کو حکم کر اور ان سے کہہ دے کہ جب تم ملک کنعان میں داخل ہو ( یہ وہی ملک جو تمہاری میراث ہوگا یعنی کنعان کا ملک مع اپنی حدود اربعہ کے)3 تو تمہاری جنوبی سمت دشت صین سے لے کر مک ادوم کے کنارے کنارے ہو اور تمہاری جنوبی سرحد دریای شور کے آخر سے شروع ہو کر مشرق کو جائے4 وہاں سے تمہاری سرحد عقربیم کی چڑھائی تک پہنچ کر مڑے اور صین سے ہوتی ہو ئی قادس برنیع کے جنوب میں جا کر نکلے اور حصر ادار سے ہو کر عضمون تک پہنچے5 پھر یہی سرحد عضمون سے ہو کر گھومتی ہوئی مصر کی نہر تک جائے اور سمندر کے ساحل پر ختم ہو6 اور مغربی سمت میں بڑا سمندر اور اسکا ساحل ہو سو یہ تمہاری مغربی سرحد ٹھہرے7 اور شمالی میں تم بڑے سمندر سے کوہ ہور تک اپنی سرحد رکھنا8 پھر کوہ ہو سے حمات کے مدخل تک تم اس طرح اپنی حد مقرر کرنا کہ وہ صداد سے جا ملے9 اور وہاں سے ہوتی ہوئی زفرون کو نکل جائے اور حصر عینان پر جاکر ختم ہو یہ تمہاری شمالی سرحد ہو10 ااور تم اپنی مشرقی سرحد حصر عینان سے لے کر سفام تک باندھنا11 اور یہ سرحد سفام سے ربلہ تک جو عین کے مشرق میں ہے جائے اور وہاں سے نیچھ کو اترتی ہوئی کنرت تک کی جھیل کے مشرقی کنارے تک پہنچے12 پھر یردن کے کنارے کنار ے نیچے کو جا کر دریای شور پر ختم ہو ان حدود کے اندر کا ملک تمہارا ہوگا13 سو موسیٰ نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ یہی وہ زمین ہے جسے تم قرعہ ڈال کر میراث میں لوگے اور اسی کی بابت خداوند نے حکم دیا تھا وہ ساڑھے نو قبیلوں کو دی جائے14 کیونکہ بنی روبن کے قبیلوں نے اپنے آبائی خاندانوں کے موافق اور بنی جد کے قبیلہ نے بھی اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق میراث پائی اور بنی منسی کے آدھے قبیلہ نے بھی اپنے میراث پا لی15 یعنی ان اڑھائی قبیلوں کو یردن کے اسی پار یریحو کے مقابل مشرق کی طرف جدھر سے سورج نکلتا ہے میراث مل چکی ہے
16 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ17 جو اشخاص اس ملک کو میراث کے طور پر تم کو بانٹ دیں گے انکے نام یہ ہیں یعنی الیعزر کاہن اور نون کا بیٹا یشوع18 اور تم زمین کو میراث کے طور پر بانٹنے کےلیے ہر قبیلہ سے ایک سردارکو لینا19 اور ان آدمیوں کے نام یہ ہیں یہوداہ کے قبیلے سے یفنہ کا بیٹا کالب20 اور بنی شمعون کے قبیلہ سے عمیہود کا بیٹا سموئیل21 اور بنیمین کے قبیلہ سے کسلون کا بیٹا الیداد22 اور بنی دان کے قبیلہ سے ایک سردار بقی بن یگلی23 اور بنی یوسف سے یعنی بنی منسی کے قبیلہ سے ایک سردار حنی ایل بن افود24 اور بنی افرائیم کے قبیلہ سے ایک سردار قموایل بن سفتان25 اور بنی زبولون کے قبیلہ سے ایک سردار الیصفن بن فرناک26 اور بنی اشکار کے قبیلہ سے ایک سردار فتی ایل بن عزان27 اور بنی آشر کے قبیلہ سے ایک سردار اخیہود بن شلومی28 اور بنی نفتالی کے قبیلہ سے ایک سردار فدا اہیل بن عمیہود29 یہ وہ لوگ ہیں جنکو خداوند نے حکم دیا کہ ملک کنعان میں بنی اسرائیل کو میراث تقسیم کریں۔