Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

گنتی 33

1 جب بنی اسرائیل موسیٰ اور ہارون کے ماتحت دَل باندھے ہوئے ملک مصر سے نکل کر چلے تو ذیل کی منزلوں پر انہوں نے قیام کیا2 اور موسیٰ نے ان کے سفر کا حال انکی منزلوں کے مطابق خداوند کے حکم سے قلم بند کیا سو ان کے سفر کی منزلیں یہ ییں3 پہلے مہینے کی پندرھویں تاریخ کو انہوں نے رعمیسس سے کوچ کیا فسح کے دوسرے دن بنی اسرائیل کے لوگ سب مصریوں کی آنکھوں کے سامنے بڑے فخر سے روانہ ہوئے4 اس وقت مصری اپنے پہلوٹھوں کو جنکو خداوند نے مارا تھا دفن کر رہےتھے خداوند نے ان کے دیوتاؤں کو بھی سزا دی تھی5 سو بنی اسرائیل نے رعمیسس سے کوچ کر کے سکات میں ڈیرے ڈالے6 اور سکات سے کوچ کرکے ایتام میں جو بیابان سے ملا ہوا ہے مقیم ہوئے7 پھر ایتام سے کوچ کر کے فی ہیخروت کو جو بعل صفون کے مقابل ہے مڑ گئے اور مجدال کے سامنے ڈیرے ڈالے8 پھر انہوں نے فی ہیخروت کے سامنے سے کوچ کیا اور سمندر کے بیچ سے گذر کر بیابان میں داخل ہوئے اور دشت ایتام میں تین دن کی راہ چل کر مارہ میں پڑاؤ کیا ۔9 اور مارہ سے کوچ کرکے ایلیم میں آئے اور ایلیم میں پانی کے بارہ اچشمے اور کجھور کے ستر درخت تھے سو انہوں نے یہیں ڈیرے ڈال لیے10 اور ایلیم سے کوچ کر کے انہوں نے بحر قلزم میں ڈیرے کھڑے کیے11 اور بحر قلزم سے چل کر دشت صین میں خیمہ زن ہوئے12 اور دشت صین سے کوچ کر کے دفقہ میں ٹھہرے13 اور دفقہ سے روانہ ہو کر الوس میں مقیم ہوئے14 اور الوس سے چل کر رفیدیم میں ڈیرے ڈالے یہاں ان لوگوں کو پینےکے لیے پانی نہ ملا15 اور رفیدیم سے کوچ کر کے دشت سینا میں ٹھہرے16 اور دشت سیناہ سے چل کر قبروت ہتاوہ میں خیمے کھڑے کیے17 اور قبروت ہتاوہ سے کوچ کر کے حصیرات میں ڈیرے ڈالے18 حصیرات سے کوچ کر کے رتمہ میں ڈیرے ڈالے19 رتمہ سے روانہ ہو کر رمون فارص میں خیمے کھڑے کیے20 رمون فارص سے جو چلے تو لبناہ میں جا کے مقیم ہوئے21 اور لبناہ سے کوچ کر کے ریسہ میں ڈیرے ڈالے22 اور ریسہ سے چل کر قہیلاتہ میں ڈیرے کھڑے کیے23 اور قہیلاتہ سے چل کر کوہ سافر میں ڈیرا کیا۔24 کوہ سافت سے کوچ کر کے حرادہ میں میں خیمہ زن ہوئے۔25 اور حرادا سے سفر کر کے مقہیلوت میں قیام کیا26 مقہیلوت سے روانہ ہو کر تخت میں خیمے کھڑے کیے27 تخت سے جو چلے تو تارح میں آ کر ڈیرے ڈالے28 اور تارح سے کوچ کر کے متقہ میں قیام کیا29 اورمتقہ سے روانہ ہو کر حشمونہ میں ڈیرے ڈالے30 اور حشمونہ سے چل کر موسیروت میں ڈیرے کھڑے کیے31 اور موسیروت سے روانہ ہوکر بنی یعقان میں ڈیرے ڈالے32 اور بنی یعقان سے چل کر حور ہجدجاد میں خیمہ زن ہوئے33 اور حور ہجدجاد سے روانہ ہو کر یوطباتہ میں خیمے کھڑے کیے34 اور یوطباتہ سے چل کر عبرونہ میں ڈیرے ڈالے35 اور عبرونہ سے چل کر عیصون جابر میں ڈیرا کیا36 اور عیصون جابر سے روانہ ہو کر دشت صین جو قادس ہے قیام کیا37 اور قادس سے چل کر کو ہور کے پاس جو ملک ادوم کی سرحد ہے خیمہ زن ہوئے38 یہاں ہارون کاہن خداوند کے حکم سے کوہ ہو ر پر چڑھ گیا اور اس نے بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نلکنے کے چالیسویں بر س کے پانچویں مہینےکی پہلی تاریخ کو وہیں وفات پائی39 اور جب ہارون نے کوہ ہور پر وفات پائی تو وہ ایک سو تیئس برس کا تھا40 اور عراد کے کنعانی بادشاہ کوجو ملک کنعان کے جنوب میں رہتا تھا بنی اسرائیل کی آمد کی خبر ملی41 اور اسرائیل کو کوہ ہور سے کوچ کرکے ضلومونہ میں ٹھہرے42 ضلمونہ سے کوچ کر کے فونون میں ڈیرے ڈالے43 اور فونون سے کوچ کر کے ابوت میں قیام کیا44 اور ابوت سے کوچ کرکے عی عباریم میں جو ملک موآب کی سرحد اپر ہے ڈیرےڈالے45 اور عییم سے کوچ کرکے دیبون جد میں خیمہ زن ہوئے46 اور دیبون سے کوچ کر کے عملون دبلہ تایم میں خیمے کھڑے کیے47 اور عملون دبلہ تایم سے کوچ کر کے عباریم کے کوہستا ن میں جو نبو کے مقابل ہے ڈیرا ڈالا48 اور عباریم کے کوہستان سے چل کر موآب کے میدانوں میں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں خیمہ زن ہوئے49 اور یردن کے کنارے بیت یسیموت سے لیکر ابیل سطیم تک موآب کے میدانوں میں انہوں نے ڈیرے ڈالے

50 اورخداوند نے موآب کے میدانوں جو یریحو کے مقابل یردن کے کنارے واقع ہیں موسیٰ سے کہا کہ51 بنی اسرائیل سے یہ کہہ دے کہ جب تم یردن کو عبور کرکے ملک کنعان میں داخل ہو52 تو تم اس ملک کے سب باشندوں کو وہاں سے نکال دینا اور انکے شبیہ دار پتھروں کو اور ان کے ڈھالے ہوئے بتوں کو توڑ ڈالنا اور ان کے سب اونچے مقاموں کو مسمار کر دینا53 اور تم اس ملک پر قبضہ کر کے اس میں بسنا کیونکہ میں نے وہ ملک تم کو دیا ہے کہ تم اس کے مالک بنو54 اور تم قرعہ ڈال کر اس ملک کو اپنے گھرانوں میں میراث کے طور پر بانٹ لینا جس خاندان میں زیادہ آدمی ہوں اس کو زیادہ اور جس میں تھوڑے ہوں اس کو کم میراث دینا اور جس آدمی کا قرعہ جس جگہ کے لیے نکلے وہی اس کو حصہ میں ملے تم اپنے آبائی قبائل کے مطابق اپنی میراث لینا55 لیکن اگر تم اس ملک کے باشندوں کو اپنے آگےسے دور نہ کرو تو جنکو تم باقی رہنے دو گے وہ تمہاری آنکھوں میں خار اور تمہارے پہلوؤں میں کانٹے ہونگے اور اس ملک میں جہاں تم بسو گے تمکو دق کریں گے56 اور آخر کو یوں ہو گا کہ جیسا میں نے ان کے ساتھ کرنے کا ارادہ کیا ویسا ہی تم سے کروں گا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile