Lectionary Calendar
Monday, March 30th, 2026
Monday of Holy Week
There are 6 days til Easter!
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 54

1 اَے خُدا اپنے نام کے وسیِلہ سے مجھے بچا اور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر2 اَے خُدا! میری دُعا سُن لے۔ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا ۔ کیونکہ بیَگانے میرے خلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو میری جان کےخواہاں ہوئے ہیں۔اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرو نہیں رکھا۔3

4 دیکھو! خُدا میرا مدد گار ہےخُداوند میری جان کو سنبھالنے والوںمیں ہے۔5 وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لُوٹا دیگا۔تُو اپنی سچائی کی ُرو سے اُن کو فنا کر۔6 میَں تیرے حضور رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا۔اَے خُداوند! میَں تیرے نام کی شُکرگزاری کرُونگاکیونکہ وہ خُوب ہے۔7 کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصیبتوں سے چھُڑایا ہےاور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile