Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
For 10¢ a day you can enjoy StudyLight.org ads
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 53

1 احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز بدی کی۔ کوئی نیکوکار نہیں۔2 خُدا نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کوئی دانِشمند۔ کوئی خُدا کا طالب ہے یا نہیں۔3 وہ سب کے سب پھِر گئےہیں۔ وہ باہم نِجس ہو گئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔4 کیا اُن سب بدکاروں کو کُچھ علم نہیں جو میرے لوگوں کو ایسے کھاتے ہیں جیسے روٹی اور خُدا کا نام بھی نہیں لیتے؟5 وہاں اُن پر بڑا خُوف چھا گیاگوخُوف کی کوئی بات نہ تھی کیونکہ خُدا نے اُن کی ہڈیاں جو تیرے خلاف خیمہ زن تھے بکھیر دیں تُو نے اُن کو شرمِندہ کر دِیا۔اِس لئے کہ خُدا نے اُن کو رد کر دیاہے۔6 کاشکہ اِسرائیل کی نِجات صیُون میں سے ہوتی! جب خُدا اپنے لوگوں کو اِسیری سے لُوٹالائیگا تو یعقُوب خُوش اور اِسرائیل شادمان ہو گا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile