Lectionary Calendar
Thursday, April 3rd, 2025
the Fourth Week of Lent
There are 17 days til Easter!
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

گنتی 17

1 2 بنی اسرائیل سے گفتگو کرکے انکے سب سرداروں سے ان کے آبائی خاندانوں کے مطابق فی خاندان کے حساب سے بارہ لاٹھیا ں لے اور ہر سردار کا نام اسی لاٹھی پر لکھ3 اور لاوی کی لاٹھی پر ہارون کا نام لکھنا کیونکہ ان کے آبائی خاندانوں کے ہر سردار کے لیے ایک لاٹھی ہوگی4 اور انکو لے کر خیمہ اجتماع میں شہادت کے صندوق کے سامنے جہاں میں تم سے ملاقات کرتا ہوں رکھ دینا5 اور جس شخص کو میں چنوں گا اس کی لاٹھی سے کلیاں پھوٹ نکلیں گی اور بنی اسرائیل جو تم پر کڑکڑاتے رہتےہیں وہ کڑکڑانامیں اپنے پاس سے دفع کرونگا6 سو موسیٰ نے بنی اسرائیل سے گفتگو کی اور ان کے ہر سردار نے اپنے آبائی خاندانوں کے مطابق فی سردار کے حساب سے بارہ لاٹھیاں اسکو دیں اور ہارون کی لاٹھی بھی ان کی لاٹھیوں میں تھی7 اور موسیٰ نے ان لاٹھیوں کو شہادت کے خیمہ میں خداوند کے حضور رکھ دیا

8 اور دوسرے دن جب موسی ٰ شہادت کے خیمہ میں گیا تو دیکھا کہ ہارون کی لاٹھی میںجو لاوی خاندان کے نام تھی کلیاں پھوٹی ہوئی اور شگوفے کھلے ہو ئے اور پکے بادام لگے تھے9 اور موسیٰ ان سب لاٹھیوں کو خداوند کے حضور سے نکالکر سب بنی اسرائیل کے پاس لے گیا اور انہوں نے دیکھا اور پر شخص نے اپنی لاٹھی لے لی10 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ ہارون کی لاٹھی شہادت کے صندوق کے آگے دھر دے تاکہ وہ فتنہ انگیزوں کے لیے ایک نشان کے طور پر رکھی رہے اور اس طرح تو انکی شکایتیں جو میرے خلاف ہوتی ہیں بند کر دے تاکہ وہ ہلاک نہ ہو ں11 اور موسیٰ نے جیسا خداوند نے اسے حکم دیا تھا ویسا ہی کیا۔12 بنی اسرائیلیوں نے موسیٰ سے کہا ،" ہم جانتے ہیں کہ ہم مریں گے ہمیں تباہ ہونا ہی ہے ۔13 نزدیک جاتا ہے ضرور مر جاتا ہے ۔ کیا ہم سب لوگ فنا ہوجائیں گے ۔"

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile