Lectionary Calendar
Monday, February 24th, 2025
the Seventh Week after Epiphany
There are 55 days til Easter!
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 82

1 خُدا کی جماعت میں خُدا موجود ہے۔ وہ الہٰوں کے درمیان عدالت کرتا ہے۔2 تُم کب تک بے اِنصافی سے عدالت کروگے۔ اور شریروں کی طرفداری کروگے؟3 غریب اور یتیم کا انصاف کرو۔ غمزدہ اور مُفلِس کے ساتھ اِنصاف سے پیش آؤ۔4 غریب اور محتاج کو بچاؤ شریروں کے ہاتھ سے اُنکو چُھڑاؤ۔5 وہ نہ تو کچھ جانتے ہیں نہ سمجھتے ہیں۔ وہ اندھیرے میں اِدھر اُدھر چلتے ہیں۔ زمین کی سب بنیادیں ہِل گئی ہیں۔

6 میَں نے کہا کہ تُم اِلہٰ ہو اور تُم سب حق تعالیٰ کے فرزند ہو۔7 تُو بھی تُم آدمیوں کے فرزند ہو۔ اور اُمرا میں سے کسی کی طرح گر جاؤ گے۔8 اَے خُدا! اُٹھ۔ زمین کی عدالت کر۔ کیونکہ تُو ہی سب قوموں کا مالِک ہو گا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile