Lectionary Calendar
Tuesday, March 10th, 2026
the Third Week of Lent
There are 26 days til Easter!
Attention!
For 10¢ a day you can enjoy StudyLight.org ads
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 70

1 اَے خُدا!مجھے چھُڑانے کے لئے ۔ اَے خُداوند! میری مدد کے لئے جلدی کر۔2 جو میری جان کو ہلاک کرنے کے درپے ہیں وہ سب شرمِندہ اور خجل ہوں۔ جو میرے نُقصان سے خُوش ہیں وہ پسپا اور رُسوا ہو۔3 اہا ہا ہا کرنے والے اپنی رُسوائی کی وجہ سے پسپا ہوں۔4 تیرے سب طالب تجھ میں خُوش و خُرّم ہوں تیری نجات کے عاشق ہمیشہ کہا کریں خُدا کی تمجید ہو۔5 مر میَں غریب اور محتاج ہُوں۔ اَے خُدا! میرے پاس جلد آ میرا مددگار اور چھُڑانے والا تُو ہی ہے۔ اَے خُدا دیر نہ کر!۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile