Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Christmas Day
advertisement
advertisement
advertisement
Attention!
StudyLight.org has pledged to help build churches in Uganda. Help us with that pledge and support pastors in the heart of Africa.
Click here to join the effort!
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
زبُور 61
1 2 میَں اپنی افسُردہ دِلی میں زمین کی انتہا سے تجھے پُکارونگا۔ تُو مجھے اُس چٹان پر لے چل جو مجھ سے اُونچی ہے۔3 کیونکہ تُو میری پناہ راہ ہے اور دُشمن سے بچنے کے لئے اُونچا بُرج۔4 میَں ہمیشہ تیرے خَیمہ میں رہوں گا۔ میَں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لوں گا۔
5 کیونکہ اَے خُدا تُو نے میری منّتیں قبول کی ہیں۔تُو نے مجھے اُن لوگوں کی سی مِیراث بخشی ہے جو تیرے نام سے ڈرتے ہیں۔6 تُو بادشاہ کی عُمر دراز کرے گا ۔ اُسکی عُمر بُہت سی پُشتوں کے برابر ہو گی۔7 وہ خُدا کے حضُور ہمیشہ قائم رہے گا۔ تُو شفقت اور سچّائی کو اُسکی حِفاظت کے لئے مُہیا کر۔ یوں میَں ہمیشہ تیری مدح سرائی کرونگا تاکہ روزانہ اپنی منّتیں پوری کروں۔8