Lectionary Calendar
Sunday, July 6th, 2025
the Week of Proper 9 / Ordinary 14
Attention!
For 10¢ a day you can enjoy StudyLight.org ads
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 47

1 اَے سب اُمتو! تالیاں بجاؤ۔ خُدا کے لئے خُوشی کی آواز سے للکارو۔2 کیونکہ خُداوند تعالٰی مُہیب ہے۔وہ تمام رُویِ زمین کا شہنشاہ ہے۔3 وہ اُمتوں کو ہمارے سامنے زیر کرے گا۔اور قومیں ہمارے قدموں تلے ہو جائینگی4 وہ ہمارے لئے ہماری میِراث کو چُنے گا ۔ جو اُس کے محبوب یعقُوب کی حشمت ہے۔

5 خُدا نے بلند آواز کے ساتھ ۔ خُداوند نے نرسِنگے کی آواز کے ساتھ صعود فرمایا۔6 مداح سرائی کرو۔ خُدا کی مداح سرائی کرو۔ مداح سرائی کرو۔ ہمارے بادشاہ کی مداح سرائی کرو۔7 کیونکہ خُدا ساری زمین کا بادشاہ ہے۔ عقل سے مداح سرائی کرو۔8 خُدا قوموں پر سلطنت کرتا ہے ۔ خُدا اپنےمُقدس تخت پر بیٹھا ہے ۔9 اُمتوں کے سردار آکٹھے ہوئے ہیں۔ تاکہ ابرہام کے خُدا کی اُمت بن جائیں ۔ کیونکہ زمین کی سپِریں خُدا کی ہیں۔ وہ نہایت بلند ہے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile