Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 43

1 اَے خُدامیرا اِنصاف کراوربے دِین قُوم کے مُقابلہ میں میری وکالت کر اور دغاباز اور بے اِنصاف آدمی سے مجھےُچھُڑا۔2 کیونکہ تُوہی میر ی قُوت کاخُدا ہے۔تُونے کیوںمجھےترک کر دیا؟3 اپنے نُور اور اپنی سچائی کو بھیج۔ وہی میری رہبری کریں ۔ وہی مُجھ کو تیرے کوہ مُقدس اورتیرے مسکنوں تک پہنچائیں۔4 تب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا۔ خُدا کے حضور جو میری کمال خُوشی ہے۔ اَے خُدا! میرے خُدا! میں سِتار بجا کر تیری سِتائش کروُنگا۔5 اَے میری جان تو کیوں گرِی جاتی ہے ؟تُو اندر ہی اندر کیوں بے چَین ہے؟ خُدا سے اُمید رکھ کیونکہ وہ میرے چہرے کی رَونق اور میرا خُدا ہے میں پھرِ اُسکی سِتائش کرونگا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile