Lectionary Calendar
Wednesday, May 14th, 2025
the Fourth Week after Easter
Attention!
For 10¢ a day you can enjoy StudyLight.org ads
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

زبُور 124

1 اب اِسرائؔیل یوں کہے اگر خپداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔2 اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا۔ جب لوگ ہمارے خلاف اُٹھے۔3 تو جب اُنکا قہر ہم پر بھڑکا تھا۔ وہ ہم کو جیتا ہی نِگل جاتے۔4 اُس وقت پانی ہمکو ڈبو دیتا۔ اور سِلاب ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔5 اُس وقت مُوجزن پانی ہماری جان پر سے گُذر جاتا۔

6 خُداوند مُبارِک ہو۔ جِس نے ہمیں اُنکے دانت کا شِکار نہ ہونے دیا۔7 ہماری جان چڑیا کی مانند چڑیماروں کے جال سے بچ نکلی۔ جال تو ٹوٹ گیا اور ہم بچ نکلے۔8 ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے۔ جِس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile