Christmas Day
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
گنتی 26
1 اور وبا کے بعد خداوند نے موسیٰ اور ہارون کاہن کے بیٹے الیعزر سے کہا کہ2 بنی اسرائیل کی جماعت مین بیس برس اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے جتنے اسرائیلی جنگ کرنے کے قابل ہیں ان سبھو ں کو انکے آبائی خاندانوں کے مطابق گنو3 چنانچہ موسیٰ اور الیعزر کاہن نے موآب کے میدانوں میں جو یردن کے کنارے کنارے یریحو کے مقابل ہیں ان لوگوں سے کہا4 کہ بیس برس اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے آدمیوں کو ویسے ہی گن لو جیسے خداوند نے موسیٰ او ربنی اسرائیل کو جب وہ ملک مصر میں سے نکل اّئے تھے حکم کیا تھا
5 روبن جو اسرائیل کا پہلوٹھا تھا اس کے بیٹے یہ ہیں یعنی حنوک جس سے حنوکیوں کا خاندان چلا اور فلو جس سے فلویوں کا خاندان چلا6 حصر جس سے حصرنیوں کا خاندان چلا اور کرمی جس سے کرمیوں کا خاندان چلا7 یہ بن روبن کے خاندان ہیں اور ان میں سے جو گنے گئے اور تنتالیس ہزار سا ت سو بیس تھے8 اور فلو کا بیٹا الیاب تھا9 اور الیا ب کے بیٹے نموایل اور داتن اور ابیرام تھے اور یہ وہی داتن اور ابیرام ہیں جو جماعت کے چنے ہوئے تھے اور جب قورح کے فریق نے خداوند سے جھگڑا کیا تو یہ تو یہ بھی اس فریق کےساتھ مل کر موسیٰ اور ہارون کے ساتھ جھگڑے10 اور جب ان ڈھائی سو آدمیوں کے آگ میں بھسم ہو جانے سے وہ فریق نابود ہو گیا تو اسی موقع پر زمین نے منہ کھول کر قورح سمیت ان کو بھی نگل لیا تھا اور وہ سب عبرت کا نشانہ ٹھہرے11 لیکن قورح کے بیٹے نہیں مرے تھے12 اور شمعون کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی نموایل جس سے نموایلیوں کا خاندان چلا اور یمن جس سے یمنیوں کا خاندان چلا اور یکین جس سے یکنیوں کا خاندان چلا13 اور زاراح جس سے زارحیوں کا خاندان چلا اور ساؤل جس سے ساؤلیوں کا خاندان چلا14 سو بنی شمعون کے خاندانوں میں سے بائیس ہزار دو سو آدمی گنے گئے15 اور جد کے بیٹے جس سے اس کے بیٹوں کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی صفون جس سے صفونیوں کا خاندان چلا اور حجی جس سے حجیوں کا خاندان چلا اور سونی جس سے سونیوں کا خاندان چلا16 اور اُزنی جس سے ازنیوں کا خاندان چلا اور عیری جس سے عیریوں کا خاندان چلا17 اور ارود جس سے ارودیوں کا خاندان چلا اور اریلی جس سے اریلیوں کا خاندان چلا ۔18 بنی جد یہی گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے19 یہوداہ کے بیٹوں میں سے عیر اور اونا ن تو ملک کنعان میں ہی مر گئے20 اور یہوداہ کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے وہ یہ ہیں یعنی سیلا جس سے سیلانیوں کا خاندان چلا اور فارص جس سے فارصیوں کا خاندان چلا21 فارص کے بیٹے یہ ہیں یعنی حصرون جس سے حصرونیوں کا خاندان چلا اور حمول جس سے حمولیوں کا خاندان چلا22 یہ بنی یہوداہ کے گھرانے ہیں ان میں سے چھہتر ہزار پانچ سو آدمی گنے گئے23 اور اشکار کے بیٹے جس سے انکے خاندان چلے یہ ہیں یعنی تولع جس سے تولعیوں کا خاندان چلا اور فوہ جس سے فویوں کا خاندان چلا24 یسوب جس سے یسوبیوں کاخاندان چلا سمران جس سے سمرونیوں کا خاندان چلا25 یہ بنی اشکار کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے اوہ چونسٹھ ہزار تین سو تھے26 اور زبولون کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی سرد جس سے سردیوں کا خاندان چلا ایلون جس سے ایلونیوں کا خاندان چلا یہلی ایل جس سے یہلی ایلیوں کا خاندان چلا27 یہ بنی زبولون کے گھرانے ہیں ان میں سے ساٹھ ہزار پانچ سو آدمی گنے گئے28 اور یوسف کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی منسی اور افرائیم29 اور منسی کا بیٹا مکیر تھا جس سےمکیروں کا خاندان چلا اور مکیر سے جلعاد پیدا ہوا جس سے جلعادیوں کا خاندان چلا30 اور جلعاد کے بیٹے یہ ہیں یعنی ایعزر جس سے ایعزریوں کا خاندان چلا ااور خلق جس سے خلقیوں کا خاندان چلا31 اور اسری ایل جس سے اسری ایلیوں کا خاندان چلا اور سکم جس سے سکمیوں کا خاندان چلا32 اور سمیدع جس سے سمیدعیوں کا خاندان چلا اور حفر جس سے حفریوں کا خاندان چلا33 اور حفر کے بیٹے صلا فحاد کے ہاں کوئی بیٹا نہیں بلکہ بیٹیاں ہی ہوئی اور صلافحاد کی بیٹیوں کے نام یہ ہیں محلاہ نوعاہ اورحجلا ہ اور ملکا ہ اور ترضاہ34 یہ بنی منسی کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ باون ہزار سات سو تھے35 اور افرائیم جن سے ان کے خاندان کے نام چلے یہ ہیں سو تلح جس سے سوتلحیوں کا خاندان چلا اور بکر جس سے بکریوں کا خاندان چلا اور تحن جس سے تحنیوں کا خاندان چلا36 سو تلح کا بیٹا عیران تھا جس سے عیرانیوں کا خاندان چلا37 یہ بنی افرائیم کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ بتیس ہزار پانچ سو تھے یوسف کے بیٹوں کے خاندان یہی ہیں ۔38 اور بنیمین کے بیٹے جن سے ان کے خاندان کے نام چلے یہ ہیں یعنی بلع جس سے بلعیوں کا خاندان چلا اور اشبیل جس سے اشبیلیوں کا خاندان چلا اور ا خیرام جس سے اخیرامیوں کا خاندان چلا39 اور سوفام جس سے سوفامیوں کا خاندان چلا اور حوفام جس سے حوفامیوں کا خاندان چلا40 بلع کے دو بیٹے جس سے ایک ارد جس سے اردیوں کا خاندان چلا اور دوسرا نعمان جس سے نعمانیوں کا خاندان چلا۔41 یہ بنی بنیمین کے گھرانے ہیں ان میں سے جو گنے گئے وہ پنتالیس ہزار چھے سو تھے42 اور دان کا بیٹا جس سے اس کا خاندان چلا سوعام تھا اس سے سوعامیوں کا خاندان چلا دانیوں کا خاندان یہی43 تھا سوعامیوں کے خاندان کے جو آدمی گنے گئے وہ چونسٹھ ہزار چار سو تھے44 اور آشر کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی یمنہ جس یمنیوں کا خاندان چلا اور اسوی جس سے اسویوں کا خاندا ن چلا اور بر یعاہ جس سے بریعاہیوں کا خاندان چلا45 بنی بریعاہ یہ ہیں جبر جس سے جبریوں کا خاندان چلا اور ملکی ایل جس سے ملکی ایلیوں کا خاندان چلا46 اور آشر کی بیٹی کا نام سارہ تھا47 یہ بنی آشتر کے گھرانے ہیں اور جو ان میں سے گنے گئے وہ ترپن ہزار چار سو تھے48 اور نفتالی کے بیٹے جن سے ان کے خاندان چلے یہ ہیں یحصی ایل جس سے یحصی ایلیوں کا خاندان چلا اور جونی جس سے جونیوں کا خاندان چلا49 اور یصر جس سے یصریوں کا خاندان چلا اور سلیم جس سے سلیمیوں کا خاندان چلا ۔50 یہ بنی نفتالی کے گھرانے ہیں اور جتنے ان میں سے گنے گئے وہ پنتالیس ہزار چار سو تھے51 سو بنی اسرائیل میں سے جتنے گنے گئے وہ سب ملاکر چھ لاکھ ایک ہزار سات سو تیس تھے
52 اور خداوند نے موسیٰ سے کہا53 ان ہی کو ان کے ناموں کے شمار کے موافق وہ زمین میراث کے طور پر بانٹ دی جائے54 جس قبیلہ میں زیادہ آدمی ہوں اسے زیادہ حصہ ملے اور جس میں کم ہوں اسے کم حصہ ملے ہر قبیلہ کی میراث اسکے گنے ہوئے آدمیوں کے شمار پر موقوف ہو55 لیکن زمین قرعہ سے تقسیم کی جائے وہ اپنے آبائی قبیلوں کے ناموں کے مطابق میراث پائیں ۔56 اور خواہ زیادہ آدمیوں کا قبیلہ ہو یا تھوڑوں کا قرعہ ان کی میراث تقسیم کی جائے
57 اور جو لاویوں میں سے اپنے اپنے خاندان کے مطابق گنے گئے وہ یہ ہیں یعنی جیرسونیوں سے جیرسونیوں کا گھرانا قہات سے قہاتیوں کا گھرانا مراری سے مراریوں کا گھرانا58 اور یہ یہ بھی لاویوں کے گھرانے ہیں لبنی کا گھرانا جرون کا گھرانا محلی کا گھرانا اور موشی کا گھرانا اور قورح کا گھرانا اور قہات سے عمرام پیدا ہوا59 اور عمرام کی بیوی کا نام یوکبد تھا جو لاوی کی بیٹی تھی اور مصر میں لاوی کے ہاں پیدا ہوئی تھی اسی کے ہارون اور موسیٰ اور انکی بہن مریم عمرام سے پیدا ہوئے60 اور ہارون کے بیٹے یہ تھے ندب اور ابیہو اور الیعزر اور اتمر61 اور ندب اور ابیہو تو اسی وقت مر گئے جب انہوں نے خداوند کے حضور اوپری آگ گذرانی تھی62 سو ان میں سے ایک مہینہ اور ااس کے اوپر اوپر کے نرینہ فرزند گنے گئے وہ تئیس ہزار تھے یہ بنی اسرائیل کے ساتھ نہیں گنے گئے کیونکہ ان کو بنی اسرائیل کے ساتھ میراث نہیں ملی
63 سو موسیٰ اور الیعزر کاہن نے جن بنی اسرائیل کو موآب میدانوں میں جو یردن کے کنارے کنارے یریحو کے مقابل میں شمار کیا گیا وہ یہی ہیں64 پر جن اسرائیلیوں کو موسیٰ اور ہارون نے دشت سینا میں گنا تھا ان میں سے ایک شخص بھی ان میں سے نہ تھا65 کیونکہ خداوند نے ان کے حق میں کہہ دیا تھا کہ وہ یقیناً بیانان میں مر جائیں گے چنانچہ ان میں سے سوا یفنہ کے بیٹے کالب اور نون کے بیٹے یشوع کے ایک بھی باقی نہیں بچا تھا۔