the Week of Proper 28 / Ordinary 33
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
گنتی 1
1 بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نکل آنے کے دوسرے برس کے دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو کوہ سینا کے بیابا ن میں خداوند نے خیمہ اجتماع میں موسی ٰ سے کہا کہ2 تم ایک ایک مرد کا نام لے لے کر گنو اور انکے ناموں کی تعداد سے بنی اسرائیل کی ساری جماعت کی مردم شماری کا حساب انکے قبیلوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق کرو3 بیس برس اوراس سے اوپر اوپر کی عمر کے جنتے اسرائیلی جنگ کرنے کے قابل ہوں ان سبھوں کو الگ الگ دَلوں کو توڑ کر تو اور ہارون دونوں مل کر گن ڈالو4 اور ہر قبیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تمہارے ساتھ ہو5 اور جو آسمی تمہارے ساتھ ہوں گے ان کے نام یہ ہیں روبن کے قبیلہ سے الیصور بن شدیور6 شمعون کے قبیلہ سے سلومی ایل بن صوری شدی7 یہوداہ کے قبیلہ سے نحسون بن عمینداب8 شکار کے قبیلہ سے نتنی ایل بن صغر9 زبولون کے قبیلہ سے الیاب بن حیلون10 یوسف کی نسل سے افرائیم کا بیٹا الیسع بن عمیہود اور منسی کے قبیلہ کا جملی ایل بن فدا ہصور11 بنیمین کے قبیلہ سے ابدان بن جدعونی12 دان کے قبیلہ سے اخیعزر بن عیشدی13 آشر کے قبیلہ سے فجعی ایل بن عکران14 جد کے قبیلہ سے الیاسف دعوایل15 نفتالی کے قبیلہ سے سے اخیرع بن عینان16 یہی اشخاص جو اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس اور بنی اسرائیل میں ہزاروں کے سردار تھے جماعت میں سے بلائے گئے
17 اور موسیٰ اور ہارون نے جن کے نام مذکور ہیں اپنے ساتھ لیا18 اور دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو ساری جماعت کو جمع کیا اور انہوں نے بیس برسا اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے سب آدمیوں کا شمار کرواکے اپنے اپنے قبیلہ اور آبائی خاندان کے مطابق اپنا اپنا حسب و نسب لکھوایا19 سو جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی اس نے انکو دشت سینا میں گنا20 اور اسرائیل کے پہلوٹھے روبن کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا21 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چھیالس ہزار پانچ سو تھے22 سو شمعون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا23 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ انسٹھ ہزارتین سو تھے24 اور جد کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا25 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتالیس ہزار چھ سو پچاس تھے26 اور یہوداہ کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا27 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چوہتر ہزار چھ سو تھے28 اور اشکار کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا29 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چون ہزار چار سو تھے۔30 اور زبولون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا31 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ستاون ہزار چار سو تھے32 اور یوسف کی اولاد یعنی افرائیم کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا33 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے 34 اورمنسی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا35 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وبتیس ہزاردو سو تھے36 اور بنیمین کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا37 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتیس ہزار چارسو تھے38 اور دان کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا39 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ باسٹھ ہزار سات سو تھے40 اورآشر کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا41 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ اکتالیس ہزار پانچ سو تھے42 اورنفتالی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا43 سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ترپن ہزار چارسو تھے
44 یہی وہ لوگ ہیں جو گنے گئے اور ان ہی کو موسیٰ اور ہارون اور بنی اسرائیل کے بارہ رئیسوں نے جو اپنے اپنے اؤبائی خاندان کے سردار تھے گنا45 سو بنی اسرائیل میں سے جتنے آدمی بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھے وہ سب گنے گئے46 اور ان سبھوں کاشمار چھ لاکھ تین ہزار پانچسو پچاس تھا
47 پر لاوی آبائی قبیلہ کے مطابق ان کے ساتھ نہیں گنے گئے48 کیونکہ خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا کہ49 تو لاویوں کے قبیلہ کو نہ گننا اور نہ بنی اسرائیل کے شمار میں ان کا شمار داخل کرنا50 بلکہ تو لاویوں کو شہادت کے مسکن اور اس کے سب ظروف اور اسکے کے سب لوازم کے متولی مقرر کرنا وہی مسکن اور اس کے سب ظروف کا اٹھایا کریں اور وہی اس میں خدمت بھی کریں اور وہی اس کے آس پاس ڈیرے بھی لگا یا کریں51 اور جب مسکن کو آگے روانہ کرنے کا وقت ہو تو لاوی اسے اتاریں اور مسکن کو لگانے کا وقت ہو تو لاوی اسے کھڑا کریں اور اگر کوئی اجنبی شخص اس کے نزدیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے52 اور بنی اسرائٰیل نے اپنے اپنے دَل اور اپنی اپنی چھاؤنی اوراپنے اپنے جھنڈے کے پاس اپنے اپنے ڈیرے لگائے تاکہ بنی اسرائیل کی جماعت پر غضب نہ ہو اور لاوی ہی شہادت کے مسکن کی نگہبانی کریں53 54 چنانچہ بنی اسرائیل نے جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔