Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

یشوؔع 1

1 اور خُداوند کے بندہ موسیٰ کی وفات کے بعد ایسا ہوا کہ خُداوند اُس کے خادم نون کے بیٹے یشوع سے کہا۔2 میرا بندہ موسیٰ مر گیا ہے سو اب تُو اُٹھ اور اُن سب لوگوں کو ساتھ لے کر اس یردن کے پاراُس ملک میں جا جسے میں اُن کو یعنی بنی اسرائیل کو دیتا ہوں3 جس جس جگہ تمہارے پاؤں کا تلوا ٹکےاُسکو جیسا میں نے موسیٰ سے کہا میں نے تمکو دیا ہے۔4 بیابان اور اُس لبنان سے لے کر بڑےدریا یعنی دریای فرات تک حتیوں کا سارا ملک اور مغرب کی طرف بڑے سمندر تمہاری حد ہو گی۔5 بیابان اور اُس لبنان سے لے کر بڑےدریا یعنی دریای فرات تک حتیوں کا سارا ملک اور مغرب کی طرف بڑے سمندر تمہاری حد ہو گی۔6 سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ کیونکہ تو اس قوم کو اُس ملک کا وارث کرائیگا جسے میں نے اُنکو دینے کی قسم اُنکے باپ دادا سے کھائی۔7 تو فقط مضبوط اور نہایت دلیر ہوجا کہ احتیاط رکھ کر اُس ساری شریعت پر عمل کرے جسکا حُکم میرے بندہ موسیٰ نے تجھ کو دیا۔ اُس سے نہ دہنے مڑنا اور نہ بائیں تاکہ جہاں کہیں تو جائے تجھے خُوب کامیابی حاصل ہو۔8 شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے نہ ہٹے بلکہ تجھے دن اور رات اسی کا دھیان ہو تاکہ جو کچھ اس میں لکھا ہے اُس سب پر تو احتیاط کر کے عمل کرسکےکیونکہ تب ہی تجھے اقبالمندی کی راہ نصیب ہوگی اور تُو خُوب کامیاب ہو گا۔9 کیا میں نے تجھ کو حُکم نہیں دیا؟ سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ ۔ خُوف نہ کھا اور بیدل نہ ہو کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جہاں جہاں تو جائے تیرے سااتھ رہیگا۔

10 تب یشوع نے لوگوں کے منصبداروں کو حُکم دیا کہ11 تم لشکر کے بیچ سے ہو کر گذرو اور لوگوں کو یہ حُکم دو کہ تم اپنے اپنے لئےزادراہ تیار کر لو کیونکہ تین دن کے اندر تم کو اس یردن کےپار ہوکر اُس ملک پر قبضہ کرنے کو جانا ہے جسے خُاوند تمہارا خُدا تمکو دیتا ہے تاکہ تم اُسکے مالک ہو جاؤ۔12 اور بنی رُوبن اور بنی جد اور منسّی کے نصف قبیلہ سے یشوع نے کہا کہ13 اُس بات کو جسکا حکم خُاوند کے بندہ موسیٰ نے تمکو دیا یاد رکھنا کہ خُداوند تمہارا خُدا تُمکو آرام بخشتا ہے اور وہ ملک تمکو دیگا۔14 تمہاری بیویاں اور تمہارے بال بچّے اور چوپائے اسی ملک میں جسے موسیٰ نے یردن کے پار تمکو دیا ہے رہیں پر تم سب جتنے بہادر اور سُورما ہو مُسلح ہوکر اپنے بھائیوں کے آگے آگے پار جاؤ اور اُنکی مدد کرو۔15 جب تک خُاوند تمہارے بھائیوں کو تمہاری طرح آرام نہ بخشے اور وہ اُس مُلک پر جسے خُداوند تمہارا خُدا اُنکو دیتا ہےقبضہ نہ کر لیں۔ بعد میں تم اپنی ملکیت کے مُلک میں لوٹنا جسے خُداوند کے بندہ موسیٰ نے یردن کے اس پار مشرق کی طرف تم کو دیا ہے اور اُسکے مالک ہونا۔

16 اور اُنہوں نے یشوع کو جواب دیا کہ جس جسبات کا تُو نے ہم کو حُکم دیا ہے ہم وہ سب کرینگے اور جہاں جہاں تُو ہم کو بھیجے وہاں ہم جائینگے۔17 جیسے ہم سب اُمُور میں موسیٰ کی بات سنتے تھے ویسے ہی تیری سُنینگے۔ فقط اتنا ہو کہ خُداوند تیرا خُدا جس طرح موسیٰ کے ساتھ رہتا تھا تیرے ساتھ بھی رہے۔18 جو کوئی تیرے حُکم کی مخالفت کرے اور سب معاملوں میں جنکی تُو تاکید کرے تیری بات نہ مانے وہ جان سے مارا جائے۔ تُو فقط مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ۔ ۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile