the Week of Proper 28 / Ordinary 33
Click here to learn more!
Read the Bible
انجیل مقدس
یُوناہ 3
1 اور خُداوند کا کلام دُوسری بار یُوناہ پر نازل ہُوا۔2 کہ اُٹھ اُس بڑے شہر نینوہ کو جا اور وہاں اُس بات کی مُنادی کر جس کا میں تُجھے حُکم دیتا یُوں۔3 تب یُوناہ خُداوند کے کلام کے مُطابق اُٹھ کر نینوہ کو گیا اور نینوہ بُہت بڑا شہر تھا۔ اُس کی مُسافت تین دن کی راہ تھی۔4 اور یُوناہ شہر میں داخل ہوا اور ایک دن کی راہ چلا۔ اُس نے مُنادی کی اور کہا چالیس روزے کے بعد نینوہ برباد کیا جائے گا۔
5 تب نینوہ کے باشندوں نے خُدا پر ایمان لا کر روزہ کی مُنادی کی اور ادنیٰ و اعلیٰ سب ٹاٹ اوڑھا۔6 اور یہ خبر نینوہ کے بادشاہ کو پُہنچی اور وہ اپنے تخت پر سے اُٹھا اور بادشاہی لباس کو اُتار ڈالا اور ٹاٹ اوڑھ کر راکھ پر بیٹھ گیا۔7 اور بادشاہ اور اُس کے ارکان دولت کے فرمان سے نینوہ میں یہ اعلان کیا گیا اور اس بات کی مُنادی ہوئی کہ کوئی انسان یا حیوان گلہ یا رمہ کُچھ نہ چکھے اور نہ کھائے پئے۔8 لیکن انسان اور حیوان ٹاٹ سے مُلبس ہوں اور خُدا کے حُضور گریہ و زاری کریں بلکہ ہر شخص اپنی بُری روش اور اپنے ہاتھ کے ظُلم سے باز آئے ۔9 شاید خُدا رحم کرے اور اپنا ارادہ بدلے اور اپنے قہر شدید سے باز آئے اور ہم ہلاک نہ ہوں۔10 جب خُدا نے اُن کی یہ حالت دیکھی کہ وہ اپنی اپنی بُری روش سے باز آئے تو وہ اُس عذاب سے جو اُس نے اُن پر نازل کرنے کو کہا تھا باز آیا اُسے نازل نہ کیا۔