the Week of Proper 28 / Ordinary 33
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
یرمیاہ 19
1 خداوند نے یوں فرمایا ہے کہ تو جاکر کمہار سے مٹی کی صراحی مول لے اور قوم کے بُزرگوں اور کاہنوں کے سرداروں کو ساتھ لے۔2 اور بن ہنوم کی وادی میں کمہاروں کے پھاٹک کے مڈخل پر نکل جا اور جو باتیں میں تجھ سے کہوں وہاں اُنکا اِعلان کر ۔3 اور کہہ اَے یہوداہؔ کے بادشاہو اور یروشیلم کے باشندو! خداوند کا کلام سنو۔ ربُّ الافواج اِسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اِس جگہ پر ایسی بلا نازل کرونگا کہ جو کوئی اُسکی بابت سنے اُسکے کان بھناجائینگے ۔4 کیونکہ اُنہوں نے مجھے ترک کیا اور اِس جگہ کو غیروں کے لئے ٹھہر ایا اور اِس میں غیرمعبودوں کے لئے بخور جلایا جنکو نہ وہ نہ اُنکے باپ دادا نہ یہوداہؔ کے بادشاہ جانتے تھے اور اِس جگہ کو بے گناہوں کے خون سے بھر دیا۔5 اور بعل کے لئے اُونچے مقام بنائے تاکہ اپنے بیٹوں کو بعل ؔ کی سوختنی قربانیوں کے لئے آگ میں جلائیں جو نہ میں نے فرمایا نہ اُسکا ذکر کیا اور نہ کبھی یہ میرے خیال میں آیا۔6 اِسلئےِ دیکھ وہ دن آتے ہیں خداوند فرماتا ہے کہ یہ جگہ نہ تو توفت کہلائیگی اور نہ بن ہنوم کی وادی بلکہ دادی قتل ۔7 اور اِسی جگہ میں یہوداہؔ اور یروشیلم کا منصوبہ باطل کرونگا اور میں ایسا کرونگا کہ وہ اپنے دُشمنوں کے آگے اور اُنکے ہاتھوں سے جو اُنکی جانکے خواہاں ہیں تلوار سے قتل ہونگے اور میں اُنکی لاشیں ہوا کے پرندوں کو اور زمین کے درندوں کو کھانے کو دُونگا ۔8 اور میں اِس شہر کو حیرانی اور سُسکار کا باعث بناؤنگا ہر ایک جو اِدھر سے گذرے دنگ ہو گا اور اُسکی سب آفتوں کے سبب سے سُسکاریگا ۔9 اور میں اُنکو اُنکے بیٹوں اور اُنکی بیٹیوں کو گوشت کھلاؤنگا بلکہ ہر ایک دُوسرے کا گوشت کھائیگا ۔ محاصرہ کے وقت اُس تنگی میں جس سے اُنکے دُشمن اور اُنکی جان کے خواہاں اُنکو تنگ کرینگے۔
10 تب تو اُس صراحی کو اُن لوگوں کے سامنے جو تیرے ساتھ جائینگے توڑ دالنا۔11 اور اُن سے کہنا کہ ربُّ الافواج یوں فرماتا ہے کہ میں اِن لوگو ں اور اِ س شہر کو ایسا توڑ ونگا جس طرح کوئی کمہار کے برتن کو توڑ دالے جو پھر دُرست نہیں ہو سکتا اور لوگ توفتؔ میں دفن کرینگے یہاں تک کہ دفن کرنے کو جگہ نہ رہیگی ۔12 میں اِس جگہ اور اِسکے باشندوں سے ایسا ہی کرونگا ۔خداوند فرماتا ہے چنانچہ میں اِس شہر کو توفتؔ کی مانند کردونگا۔13 اور یروشیلم کے گھر اور یہوداہؔ کے بادشاہوں کے گھر توفتؔ کے مقام کی مانند ناپاک ہوجائینگے ۔ ہاں وہ سب گھر جنکی چھتوں پر اُنہوں نے تمام اجرام فلک کے لئے بخور جلایا اور غیرمعبودوں کے لئے تپاون تپائے ۔14 تب یرمیاہ ؔ توفتؔ سے جہاں خداوند نے اُسے نبوت کرنے کو بھیجا تھا واپس آیا اور خداوند کے گھر کے صحن میں کھڑا ہو کر تمام لوگوں سے کہنے لگا۔15 ربُّ الافواج اِسرائیل ؔ کا خدا یوں فرماتا ہے کہ دیکھو میں اِس شہر پر اور اِسکی سب بسیتوں پر وہ تمام بلا جو میں نے اِس پر بھیجنے کو کہا تھا لاؤنگا اِسلئے کہ اُنہوں نے نہایت گردن کشی کی تاکہ میری باتوں کو نہ سُنیں ۔