Lectionary Calendar
Monday, February 24th, 2025
the Seventh Week after Epiphany
the Seventh Week after Epiphany
There are 55 days til Easter!
advertisement
advertisement
advertisement
Attention!
StudyLight.org has pledged to help build churches in Uganda. Help us with that pledge and support pastors in the heart of Africa.
Click here to join the effort!
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
ہوسیع 3
1 خُداوند نے مُجھے فرمایا جا اس عورت سے جو اپنے یار کی پیاری اور بدکار ہے مُحبت رکھ جس طرح کہ خُداوند بنی اسرائیل سے جو غیر معبُودوں پر نگاہ کرتے ہیں اور کشمش کے کُلچے چاہتے ہیں مُحبت رکھتا ہے۔2 سو میں نے اُسے پندرہ رُوپیہ اور ڈیڑھ خومر جو دے کر اپنے لئے مول لیا۔3 اور اُسے کہا تو مُدت دراز تک مُجھ پر قناعت کرے گی اور حرامکاری سے باز رہے گی اور کسی دُوسرے کی بیوی نہ بنے گی اور میں بھی تیرے لئے یُوں ہی رہوں گا۔4 کیونکہ بنی اسرائیل بُہت دنوں تک بادشاہ اور حاکم اور قربانی اور سُتون اور افود اور ترافیم کے بغیر رہیں گے۔5 اس کے بعد بنی اسرائیل رجوع لائیں گے اور خُداوند اپنے خُدا کو اور اپنے بادشاہ داود کو ڈھونڈیں گے اور آخری دنوں میں ڈرتے ہوے خُداوند اور اُس کی مہربانی کے طالب ہوں گے۔