Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
For 10¢ a day you can enjoy StudyLight.org ads
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

ہوسیع 11

1 جب اسرائیل ابھی بچہ ہی تھا میں نے اُس سے مُحبت رکھی اور اپنے بیٹے کو مصر سے بُلایا۔2 ُانہوں نے جس قدراُن کو بُلایا3 میں نے بنی افرائیم کو چلنا سکھایا۔میں نے اُن کو گود میں اُٹھایالیکن اُنہوں نے نہ جانا کہ میں ہی نے اُن کوصحت بخشی۔4 میں نے اُن کو انسانی رشتوں اور مُحبت کی ڈوریوں سے کھینچا۔میں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُوا اُتارنے والوں کی مانند ہُوااور میں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔5 وہ پھر مُلک مصر میں نہ جائیں گے بلکہ اسور اُن کا بادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے انکار کرتے ہیں۔6 تلوار اُن کے شہروں پر آ پڑے گی اور اُن کے اڑینگوں کو کھا جائے گی اور یہ اُن ہی کی مشورت کا نتیجہ ہو گا۔7 کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے بر گشتگی پر آمادہ ہیں۔ باوُجُود یکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالٰی کی طرف رجُوع لائیں لیکن کسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجید کرے۔

8 اے افرائیم میں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاوُں؟ اے اسرائیل میں تجھے کیونکر ترک کُروں؟میں کیونکر تجھے ادمہ کی مانند کُروںاور ضیوئیم کی مانند بناوُں؟9 میں اپنے قہر کی شدت کے مُطابق عمل نہیں کُروں گا۔میں ہرگز افرائیم کو ہلاک نہ کُروں گا کیونکہ میں انسان نہیں۔ خُدا ہُوں۔ تیرےدرمیان سکُونت کرنے والا قُدّوس اور میں قہر کے ساتھ نہیں آوُں گا۔10 وہ خُداوند کی پیروی کریں گے جو شیر ببر کی طرح گرجے گا کیونکہ وہ گرجے گا اور اُس کے فرزند مغرب کی طرف سے کانپتے ہُوئے آئیں گے۔11 وہ مصر سے پرندہ کی طرح اور اسُور کے مُلک سے کبوتر کی مانند کانپتے ہُوئے آئیں گے اور میں اُن کو اُن کے گھروں میں بساوُں گا خُداوند فرماتا ہے۔12 افرائیم نے دروغگوئی سے اور اسرائیل کے گھرانے نے مُکاری سے مُجھ کو گھیرا ہے لیکن یہُوداہ اب تک خُدا کے ساتھ ہاں اُس قُدّوس و فادار کے ساتھ حُکمران ہے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile