Christmas Day
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
پیَدایش 28
1 تب اِضؔحاق نے یعؔقوب کو بُلایا اور اُسے دُعا دی اور اُسے تاکید کی کہ تُو کنعانی لڑکیوں میں سے کِسی سے بیاہ نہ کرنا ۔2 تُ اُٹھ کر فِؔدان ارام کو اپنے ناننا بیتوؔایل کے گھر جا اور وہاں سے سے اپنے ماموں لؔابن کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لا۔3 اور قادرِ مُطلق خُدا تجھے برکت بخشے اور تُجے برومند کرے اور بڑھائے کہ تُجھ سے قَوموں کے جتھے پَیدا ہوں۔4 اور وہ ابرؔہام کی برکت تُجھے اور تیرے ساتھ تیری نسل کو دے کہ تیری مسافرت کی یہ سرزمین جو خُدا نے ابؔرہام کو دی تیری میراث ہو جائے۔5 سو اِضؔحاق نے یعؔقوب کو رُخصت کیا اور وہ فؔدان ارام میں لؔا بن کے پاس جو ارامی بیتؔوایل کا بیٹا اور یعؔقوب اور عؔیسو کی ماں رَبقؔہ کا بائی تھا یا۔
6 پس جب عؔیسو نے دیکھا کہ اِضحاؔق نے یعقوب کو دُعا دیکر اُسے فؔدان ارام کو بیضا ہے تا کہ وہ ہواں سے بیوی بیاہ کر لائے اور اُسے دُعا دیتے وقت یہ تاکید بھی کی ہے کہ تُو کنعانی لڑکیوں میں سے کِسی سے بیاہ نہ کرنا۔7 اور یعؔقوب اپنے ماں باپ کی بات مان کر فَدّان ارام کو چلا گیا۔8 اور عؔیسو نے یہ بھی دیکھا کہ کنعانی لڑکیاں اُسکے باپ اِضؔحاق کو بُری لگتی ہیں۔9 تو عؔیسو اِسؔمعیل کے پاس گیا اور مؔہلت کو جو اسمؔیعل بِن ابرؔہام کی بیٹی اور نِؔبایوت کی بہن تھ بیاہ کر اُسے اپنی اَور بیویوں میں شامل کیا۔
10 اور یعؔقوب بیرؔسبع سے نِکل کر حاؔران کی طرف چلا۔11 اور ایک جگہ پہنچ کر ساری رات وہیں رہا کیونکہ سُورج ڈوب گیا تھا اور اُس نے اُس جگہ کے پتھروں میں سے ایک اُٹھا کر اپنے سرہانے دھر لیا اور اُسی جگہ سونے کو لیٹ گیا ۔12 اور خُواب میں کیادیکھتا ہے کہ ایک سیڑھی زمین پر کھڑی ہے۔ اور اُسکا سِرا آسمان تک پہنچا ہُوا ہے اور خُدا کے فرشتے اُس پر سے چڑھتے اُترتے ہیں ۔13 اور خُداوند اُسکے اُوپر کھڑا کہہ رہا ہے کہ مَیں خُداوند تیرے باپ اؔبرہام کا خُدا اور اِضؔحاق کا خُدا ہُوں ۔ مَیں یہ زمیں جس پر تُو لیٹا ہے تجھے اور تیری نسل کو دُونگا۔14 اور تیری نسل زمین کی گرد کے ذرّوں کی مانِند ہوگی اور تُو مشرق اور مغرب اور شمال اور جنوب میں پَھیل جائیگا اور زمین کے سب قبیلے تیرے اور تیری نسل کے وسیلہ سے برکت پائینگے۔15 اور دیکھ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اور ہر جگہ جہاں کہیں تُو جائے تیری حِفاظت کرُونگا اور تجھ کو اِس مُلک میں پِھر لاؤنگا اور جو مَٰن نے تجھ سے کہا ہے جب تک اُسے پُورا نہ کر لُوں تجھے نہیں چوڑونگا۔
16 تب یعؔقوب جاگ اُٹھا اور کہنے لگا کہ یقیناً خُداوند اِس جگہ ہے اور مُجھے معلوم نہ تھا۔17 اور اُس نے ڈر کر کہا یہ کَیسی بھیانک جگہ ہے ! سو یہ خُدا کے گھر اور آسمان کے آستانہ کے سِوا اَور کُچھ نہ ہوگا۔18 اور یعقؔوب صبُح سویرے اُٹھا اور اُس پتھر کو جِسے اُس نے اپنے سرہانے دھرا تھا لیکر ستون کی طرح کھڑا کیا اور اُسکے سِرے پر تیل ڈالا۔19 اور اُس جگہ کا نام بیؔت ایل رکھا لیکن پہلے اُس بستی کا نام لُوزؔ تھا ۔20 اور یعقوؔب نے مَنت مانی اور کہا کہ اگر خُدا میرے ساتھ رہے اور جو سفر مَیں کر رہا ہُوں اور اِس میں میری حفاظت کرے اور مُجھے کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا دیتا رہے۔21 اور میں اپنے باپ کے گھر سلامت لَوٹ آؤن تو خُداوند میرا خُدا ہوگا ۔22 اور یہ پتھر جو مَیں نے ستون سا کھڑا کیا ہے خُدا کا گھر ہوگا اور جو کُچھ تُو مجھے دے اُسکا دسواں حصّہ ضرور ہی تُجھے دِیا کرُونگا۔