Lectionary Calendar
Friday, December 27th, 2024
the Second Day after Christmas
Attention!
StudyLight.org has pledged to help build churches in Uganda. Help us with that pledge and support pastors in the heart of Africa.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

حزقی ایل 45

1 اور جب تم زمین کو قرعہ ڈال کر میراث کے لئے تقسیم کرو تو اسکا ایک مقدس حصہ خداوند کے حضور ہدیہ دینا ۔اس کی لمبائی پچیس ہزار اور چوڑائی دس ہزار ہو گی اور وہ اپنے ارد گرد کی تمام حدود میں مقدس ہو گا ۔2 اس میں سے ایک قطعہ جسکی لمبائی پانچ سو اور چوڑائی پانچ سو جو چاروں طرف برابر ہے مقدس کے لئے ہو گا اور اسکے احاطہ کے لئے چاروں طرف پچاس پچاس ہاتھ کی چوڑائی ہو گی۔3 اور تو اس پیمائش کی پچیس ہزار کی لمبائی اور دس ہزار کی چوڑائی ناپیگا اور اس میں مقدس ہو گا جو نہاےت پاک ہے ۔4 زمین کایہ مقدس حصہ ان کاہنوں کے لئے ہو گا جو مقدس کے خادم ہیں جو خداوند کے حضور خدمت کرنے کو آتے ہیں اور یہ مقام ان کے گھروں کے لئے ہو گا اور مقدس کے لئے پاک جگہ ہو گی ۔5 اور پچیس ہزار لمبا اور دس ہزار چوڑا بنی لاوی ہیکل کے خادموں کے لئے ہو گا تا کہ بیس بستیوں کی جگہ انکی ملکیت ہو ۔6 اور تم شہر کا حصہ پانچ ہزار چوڑا اور پچیس ہزار لمبا مقدس کے ہدیہ والے حصہ کے پاس مقرر کرنا ۔یہ تمام بنی اسرائیل کے لئے ہو گا ۔7 اور مقدس ہدیہ والے حصہ کی اور شہر کے حصہ کی دونوں طرف ،قدس ہدیہ والے حصہ کے مقابل مغربی گوشہ مغرب کی طرف اور مشرقی گوشہ مشرق کی طرف فرمانروا کے لئے ہو گا اور لمبائی میں مغربی سرحد سے مشرقی سرحد تک ان حصوں میں سے ایک کے مقابل ہو گا ۔8 اسرائیل کے درمیان زمین میں سے اسکا یہی حصہ ہو گا اور میرے امرا پھر میرے لوگوں پر ستم نہ کریں اور زمین کو بنی اسرائیل میں ان کے قبائل کے مطابق تقسیم کریں گے ۔

9 خدا وند خدا جوں فرماتا ہے کہ اسرائیل کے مرا تمہارے لے یہی کا فی ہے ۔ ظلم ا ور لو ٹ ما ر کو دور کرو ۔عدالت اور صدا قت کو عمل میں لاو۔اور میرے لوگوں پر سے اپنی زیادتی کو موقوف کرو خداوند خدا یو ں فرماتا ہے ۔10 اور تم پوری ترازواور پورا ایفہ اور ر پورا بت رکھاکرو۔11 ایفہ اور بتایک ہی وزن کا ہو تاکہ بت میں خومر کادسواں حصہ ہواس کا اندازہ خومر کے مطابق ہو ۔12 اور مثقا ل بیس جےرا کا ہو اور بےس مثقا ل پچےس مثقال پندرہ مثقال کا تمہارا مانہ ہو گا۔

13 اور ہدےہ جو تم گزرانوگے سو یہ ہے ۔گیہوں کے خو مر سے ایفہ کا چھٹا اور جو کے خومر سے ایفہ کا چھٹا حصہ دینا ۔14 اور تیل یعنی تیل کے بت کی بابت ےہ حکم ہے کہ تم کر میں سے دس بت کا خومر ہے ایک بت کا دسواں حصہ دےنا کیو نکہ خومر میں دس بت ہے ۔15 اور گلہ میں سے ہر دو سوپیچھے اسرائیل کی سیراب چراگاہایک برہ نذر کی قربانی کے لئے اور سوختنی قربانی کے لئے اور سلامتی کی قربانی کے لئے تاکہ ان کے لئے کفارہ ہو خداوند خدا فرماتا ہے۔16 ملک کے سب لوگ اس فرمانروا کے لئے جو اسرائیل میں ہے یہی ہدیہ د ینگے ۔17 اور فرمانروا سوختنی قربانیاں اور نذر کی قربانیاں اور تپان عےدوں اور نئے چاند کے وقتو ں اور سبتو ں اور بنی اسرائیل کی تمام مقررہ عےدوں میں دے گا ۔اور خطا کی قربانی اور نذر کی قر بانی اور سوختنی قربانی اور سلامتی کی قربانیاں بنی اسرائیل کے کفارے کے لئے تیار کرے گا ۔18 خداوند خدا یوں فرماتا ہے کہ پہلے مہینے کی پہلی تار ےخ کو توایک بے عیب بچھٹرا لینا اور مقدس کو پاک کرنا ۔19 اور کاہن خا کی قربا نی کے بچھڑے کا لہو لے گا اور س میں سے کچھ مسکن کے ستو نوں پر اور مذبح کی کر سی کے چاروں کونوں پر اور اندرونی صحن کے دروازے کی چوکھٹوں پر لگا ئے گا ۔20 اور تو مہینے کی ساتویں تارےح کو ہرایک کے لئے جو خا کرے اور اس کے لئے بھی نادان ہے اور اےسا ہی کرے ۔اسی طرح یہ مسکن کا کفارہ دیا کرو گے ۔21 تم پہلے مہینے کی چودھو یں تاریح کو عید فسح منانا جو سات دن کی عید ہے اور اس میں بے خمیری ردٹی کھائی جائے گئی ۔22 ا ور اسی دن فرماروا اپنے لئے اور تمام اہل ملکت کے لئے خطاکی قربانی کے واسطےایک بچھٹرا تیار کرے گا۔23 اور عید کے ساتویں دن میں وہ ہر روزیعنی سات دن تک سات بے عیب بچھڑے اور سات مینڈھے مہیا کرے گا تاکہ خداوند کے حضو رسوختنی قربانی ہوں اور ہر روز خطا کی قربانی کے لئے ایک بکرا ۔24 اور وہ ہر ایک بچھڑے کے لئے ایک ایفہ بھر نذر کی قربانی اور ہر ایک مینڈھے کے لئے ایک ایفہ اور فی ایفہ ایک ہین تیل میں تیار کرے گا ۔25 ساتویں مہینے کی پندرھویں تاریخ کوبھی وہ عید کے لئے جس طرح سے اس نے ان سات دنوں میں کیا تھا تیاری کرے گا خطا کی قربانی اور سوختنی قربانی اور نذر کی قربانی اور تیل کے مطابق ۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile