Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

خُروج 40

1 اور خُداوندنے مُوسیٰ سے کہا ۔2 پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو تُو خیمہ اِجتماع کے مسکن کو کھڑا کر دینا ۔3 اور اُس میں شہادت کا صنُدوق رکھ کر صنُدوق پر بیچ کا پر دہ کھینچ دینا ۔4 اور میز کو اند ر لے جا کر اُس پر کی سب چیزیں ترتیب سے سجا دینا اور شمعدان کو اندر کر کے اُسکے چراغ روشن کر دینا۔5 اور بخُور جلا نے کی زرّین قُربانگاہ کو شہادت کے صنُدوق کے سامنے رکھنا اور مسکن کے دروازہ کا پر دہ لگا دینا ۔6 اور سو ختنی قُربا نی کا مذبح خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ کے سامنے رکھنا ۔7 اور حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں پا نی بھر دینا ۔8 اور صحن کو چاروں طرف سے گھیر کر صحن کے دروازہ میں پردہ لٹکا دینا ۔9 اور مسح کر نے کا تیل لیکر مسکن کو اور اُسکے اندر کی سب چیزوں کو مسح کر نا اور یُوں اُسے سب ظروُف کو مُقدس کر نا ۔ تب وہ مُقدس ٹھہر یگا ۔10 اور تُو سو ختنی قُربانی کے مذبح اور اُسکے سب ظروُف کو مسح کر کے مذبح کو مُقدس کر نا ۔11 اور مذبح نہایت ہی مُقدس ٹھہریگا۔اور تُو حَوض اور اُسکی کُرسی کو بھی مسح کر کے مُقدس کر نا ۔12 اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں کو خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر لا کر اُنکو پا نی سے غسل دلانا ۔13 اور ہارُون کو مُقدس لِباس پہنانا اور اُسے مسح اور مُقدس کر نا تا کہ وہ میرے لئے کا ہن کی خِدمت کو انجام دے ۔14 اور اُسکے بیٹوں کو لا کر اُنکو کُرتے پہنانا ۔15 اور جیسے اُنکے باپ مسح کرے ویسے ہی اُنکو بھی مسح کرنا تاکہ وہ میرے لئے کا ہن کی خدمت کو انجام دیں اور اُنکا مسح ہو نا اُنکے لئے نسل در نسل ابدی کہانت کا نشان ہو گا ۔

16 اور مُوسیٰ نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے اُسکو حُکم کیا تھا اُسی کے مُطابق کیا ۔17 اور دُوسرے سال کے پہلے مہینے کی پہلی تاریخ کو مسکن کھڑا کیا گیا ۔18 اور مُوسیٰ نے مسکن کو کھرا کیا اور خانوں کو دھر اُن میں تختے لگا اُنکے بینڈے کھینچ دِئے اور اُسکے سُتونوں کو کھڑا کر دیا ۔19 اور مسکن کے اُوپر خیمہکو تان دیا اور خیمہ پر اُسکا غلاف چڑھا دیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔20 اور شہا دت نامہ کو لیکر صنُدوق میں رکھّا اور چو بوں کو صنُدوق میں لگا کر سر پوش کو صنُدوق کے اُوپر دھرا ۔21 پھر اُس صنُدوق کو مسکن کے اند لا یا اور بیچ کا پردہ لگا کر شہادت کے صنُدوق کو پردہ کے اندر کیا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔22 اور میز کو اُس پردہ کے باہر مسکن کی شما لی سمت میں خیمہ اِجتماع کے اند رکھّا ۔23 اور اُس پر خُداوند کے رُوبُرو روٹی سجا کر رکھّی جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔24 اور خیمہ اِجتماع کے اندر ہی میز کے سامنے مسکن کی جنُوبی سمت میں شمعدان کو رکھّا ۔25 اور چراغ خُداوند کے رُوبُرو روشن کردئے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔26 اور زرّین قُربا نگاہ کو خیمہ اِجتما ع کے اند پردہ کے سامنے رکھّا ۔27 اور اُس پر خُوشبُو دار مصالح کا بخُور جلایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا۔28 اور اُس نے مسکن کے دروازہ میں پردہ لگایا ۔29 اور خیمہ اِجتماع کے مسکن کے دروازہ پر سو ختنی قُر با نی کا مذبح رکھ کر اُس پر سو ختنی قُربا نی اور نذر کی قُر با نی چڑھا ئی جیس خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔30 اور اُس نے حَوض کو خیمہ اِجتماع اور مذبح کے بیچ میں رکھ کر اُس میں دھونے کے لئے پا نی بھر دیا ۔31 اور مُوسیٰ اور ہا رُون اور اُسکے بیٹوں نے اپنے اپنے ہاتھ پاؤں اُس میں دھو ئے ۔32 جب جب وہ خیمہ اِجتما کے اندر داخل ہو تے اور جب جب وہ مذبح کے نزدیک جا تے تو اپنے آپ کو دھو کر جا تے تھے جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم کیا تھا ۔33 اور اُس نے مسکن اور مذبح کے گردا گرد صحن کو گھیرکر صحن کے دروازہ کا پردہ ڈالدِیا ۔ یُوں مُوسیٰ نے اُس کام کو ختم کیا ۔

34 تب خیمہ اِجتماع پر ابرچھا گیا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور ہو گیا ۔35 اور مُوسیٰ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکا کیو نکہ وہ ابر اُس پر ٹھہرا ہو ا تھا اور مسکن خُداوند کے جلال سے معمور تھا ۔36 اور بنی اِسرائیل کے سارے سفر میں یہ ہو تا رہا کہ جب وہ ابر مسکن کے اُوپر سے اُٹھ جاتا تو وہ آگے بڑھتے ۔37 پر اگر وہ ابر نہ اُٹھتا تو وہ اُس دن تک سفر نہیں کر تے تھے جب تک وہ اُٹھ نہ جاتا ۔38 کیو نکہ خُداوند کا ابراِسرائیل کے سارے گھرانے کے سامنے اور اُنکے سارے سفر میں دِن کے وقت تو مسکن کے اُوپر ٹھہرا رہتا اور رات کو اُس میں آگ ر ہتی تھی ۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile