Christmas Day
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
خُروج 38
1 اور اُس نے سو ختنی قُر بانی کا مذبح کیکر کی لکڑی کا بنا یا ۔ اُس کی لمبائی پانچ ہاتھ اور چَوڑائی پانچ ہاتھ تھی ۔ وہ چوکھُوٹا تھا اور اُسکی اُونچائی تین ہاتھ تھی۔2 اور اُس نے اُسکے چاروں کو نوں پر سینگ بنا ئے ۔ سینگ اور وہ مذبح دونوں ایک ہی ٹُکڑے کے تھے اور اُس نے اُسکو پِیتل سے منڈھا ۔3 اور اُس نے مذبح کے سب ظروُف یعنی ویگیں اور بیلچے اور کٹورے اور سیحیں اور انگیٹھیاں بنا ئیں ۔ اُسکے سب ظروُف پیتل کے تھے ۔4 اور اُس نے مذبح کے لئے اُسکی چاروں طرف کنا رے کے نیچے پِیتل کی جا لی کی جھنجری اِس طرح لگائی کہ وہ اُسکی آدھی دُور تک پہنچتی تھی ۔5 اور اُس نے پیتل کی جھنجری کے چاروں کو نو ں میں لگا نے کے لئے چا ر کڑے ڈھا لے تا کہ چو بو ں کے لئے خانو ں کا کا م دیں ۔6 اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا کر اُنکو پِیتل سے منڈھا ۔7 اور اُس نے وہ چو بیں مذبح کی دو نو ں طرف کے کڑوں میں اُسکے اُٹھا نے کے لئے ڈال دیں ۔ وہ کھو کھلا تختوں کا بنا ہوا تھا ۔8 اور جو خِدمت گذُار عورتیں خیمہ اِجتماع کے دروازہ پر خِدمت کر تی تھیں اُنکے آئینوں کے پِیتل سے اُس نے پِیتل کا حَوض اور پِیتل ہی کی اُسکی کُرسی بنائی ۔
9 پھر اُس نے صحن بنا یا اور جنوبی سمت کے لئے اُس صحن کے پردے باریک بٹے ہو ئے کتان کے تھے اور سب ملا کر ہاتھ لمبے تھے ۔10 اُنکے لئے بیس ستُون اور اُنکے واسطے پِیتل کے بیس خا نے تھے اور سُتونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔11 اور شمالی سِمت میں بھی وہ سو ہاتھ لمبے اور اُنکے لِئے بیس سُتُون اور اُنکے واسطے بیس ہی پیتل کے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں ۔12 اور مغربی سمت کے لئے سب پردے مِلا کر پچاس ہاتھ کے تھے ۔ اُنکے لئے دس سُتُون اور دس ہی اُنکے خانے تھے اور سُتُونوں کے کُنڈے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔13 اور مشرقی سمت میں بھی وہ پچاس ہی ہاتھ کے تھے۔14 اُسکے دروازہ کی طرف پندرہ ہاتھ کے پردے اور اُنکے لئے تین سُتُون اور تین خانے تھے ۔15 اور دوسری طرف بھی ویسا ہی تھا۔ پس صحن کے دروازہ کے اِدھر اُدھر پندرہ پندرہ ہاتھکے پردے تھے۔ اُنکے لئے تین تین سُتُون اور تین ہی تین خانے تھے۔16 صحن کے گردا گرد کے سب پردے باریک بٹے ہوئے کتان کے بنے ہوئے تھے۔17 اور سُتُونوں کے خانے پیتل کے اور اُنکے اور پٹیاں چاندی کی تھیں۔ اُنکے سرے چاندی سے منڈھے ہوئے اور صحن کے کُل سُتُون چاندی کی پٹیوں سے جڑے ہوئے تھے ۔18 اور صحن کے دروازہ کے پردہ پر بیل بُوٹے کا کام تھا اور وہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک بٹے ہوئے کتان ک بنا ہوا تھا ۔ اُسکی لمبائی بیس ہاتھ اور اُنچاوئی صحن کے پردوں کی چوڑائی کے مُطابق پانچ ہاتھ تھی ۔19 اُنکے کُنڈے چاندی کے تھے اور اُنکے سروں پر چاندی منڈھی ہوئی اور اُنکی پٹیاں بھی چاندی کی تھیں۔20 اور مسکن کی اور صحن کے گردا گرد کی سب میخیں پیتل کی تھیں۔
21 اور مسکن یعنی مسکن شہادت کے جو سامان لاویوں کی خدمت کے لئے بنے اور جنکو مُوسیٰ کےحکم کے مطابق ہارون کاہن کے بیٹے اتمر نے گناہ انکا حساب یہ ہے۔22 بضلی ایل بن اُوری بن حُور نے جو یہوداہ کے قبیلہ کا تھا سب کُچھ جو خداوند نے مُوسیٰ کو فرمایا تھا بنایا۔23 اور اسکے ساتھ دان کے قبیلہ کا اہلیاب بن اخیمک تھا جو کندہ کار اور ماہر کاریگر تھا اور آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور باریک کتان پر بیل بوٹے کاڑھتا تھا۔24 سب سونا جو مقدس کی چیزوں کے کام میں لگا یعنی ہدیہ کا سونا اُنتِیس قنطار اور مقدس کی مثقال کے حساب سے سات سو تیس مثقال تھا۔25 اور جماعت میں سے گنِے ہُوئے لوگوں کے ہدیہ کی چاندی ایک سُو قِنطار اور مقِدس کی مثقال کے حِساب سے ایک ہزار سات سُو پچھتر مثقال تھی ۔26 مَقِدس کی مِثقال کے حِساب سے فی آدمی جو نِکلکر شُمار کئِے ہُوئوں میں مِل گیا ایک بیکا یعنی نِیم مِثقال بِیسں برس اور اُس سے زیادہ عُمر کے لوگوں سے لِیا گیا تھا ۔یہ چھ لاکھ تِین ہزار ساڑھے پانچسو مرد تھے ۔27 اِس سِو قِنطار چاندی سے مَقِدس کے اور بِیچ کے پردہ کے خانے ڈھالے گئے ۔ سو قِنطار سے سَوہی خانے بنے یعنی ایک ایک قِنطار ایک ایک خانے میں لگا۔28 اور ایک ہزار سات سُو پچھتر مِثقال چاندی سے سُتُونوں کے کُنڈے بنے اور اُنکے مِیرے منڈھے گئے اور اُنکے لئِےپٹیاں تیار ہُوئیں ۔29 اور ہدیہ کا پِیتل ستّر قِنطار اور دو ہزار چار سَو مِثقال تھا ۔30 اِس سے اُس نے خیمہ اجتماع کے دروازہ کے خانے اور پِیتل کا مذبح اور اُسکےلئِے پیتل کی جھنجری اور مذبح کے سب ظرُوف ۔31 اور صحن کے گِرداگِرد کے خانے اور صحن کے دروازہ کے خانے اور مسکن کی میخیں اور صحن کی چاروں طرف کی میخیں بنائیں ۔