Christmas Day
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
استثنا 23
1 جس کے خُصے کچلے گئے ہوں یا آلت کاٹ ڈالی گئی ہو وہ خداوند کی جماعت میں آنے نہ پائے ۔2 کوئی حرامزادہ خداوند کی جماعت میں داخل نہ ہو دسویں پُشت تک اُس نسل میں سے کوئی خداوند کی جماعت میں آنے نہ پائے۔3 کوئی عمونی یا موآبی خداوند کی جماعت میں داخل نہ ہو دسویں پُشت تک اُن کی نسل میں سے کوئی خداوند کی جماعت میں کبھی آنے نہ پائے۔4 اِس لیے کہ جب تُم مصر سے نکل کر آ رہے تھے تو اُنہوں نے روٹی اور پانی لے کر راستہ میں تمہارا استقبال نہیں کیا بلکہ بعور کے بیٹے بلعام کو میسوپوتامیہ کے فتور سے اُجرت پر بُلوایا تاکہ وہ تُجھ پر لعنت کرے ۔5 لیکن خداوند تیرے خدا نے بلعام کی نہ سُنی بلکہ خداوند تیرے خدا نے تیرے لیے اُس لعنت کو برکت سے بدل دیا اِس لیے کہ خداوند تیرے خدا کو تجھ سے محبت تھی ۔6 تُو اپنی زندگی بھر کبھی اُن کی سلامتی یا سعادت کا خواہاں نہ ہونا ۔7 تُو کسی ادومی سے نفرت نہ رکھنا کیونکہ وہ تیرا بھائی ہے تُو کسی مصری سے بھ نفرت نہ رکھنا کیونکہ تُو اُس کے ملک میں پردیسی ہو کر رہا تھا ۔8 اُن کی تیسری پُشت کے جو لڑکے پیدا ہوں وہ خداوند کی جماعت میں آنے پائیں ۔
9 جب تُو اپنے دُشمنوں سے لڑنے کے لیے دل باندھ کر نکلے تو اپنے کو ہر بُری چیز سے بچائے رکھنا ۔10 اگر تمہارے درمیان کوئی ایسا آدمی ہو جو رات کو احتلام کے سبب سے ناپاک ہو گیا ہو تو وہ خیمی گاپ سے باہر نکل جائے اور خیمہ گاہ کے اندر نہ آئے11 لیکن جب شام ہونے لگے تو وہ پانی سے غُسل کرے اور جب آفتاب غروب ہو جائے تو خیمہ گاہ میں آئے۔12 اور خیمہ گاہ کے باہر تُو پھر کوئی جگہ ایسی ٹھہرا دینا جہاں تُو اپنی حاجت کے لیے جا سکے ۔13 اور اپنے ساتھ اپنے ہتھیاروں میں ایک میخ بھی رکھنا تاکہ جب باہر تُجھے حاجت کے لیے بیٹھنا ہو تو اُس سے جگہ کھود لیا کرو اور لوٹتے وقت اپنے فضلہ کو ڈھانک دیا کرو۔14 اَس لیے کہ خداوند تیرا خدا تیرے خیمہ گاہ میں پھرا کرتا ہے تاکہ تجھ کو بچائے اور تیرے دُشمنوں کو تیرے ہاتھ میں کر دے سو تیری خیمہ گاہ پاک رہے تا نہ ہو کہ وہ تجھ میں نجاست کو دیکھ کر تجھ سے پھر جائے۔
15 اگر کسی کا غلام اپنے آقا کے پاسچ سے بھاگ کر تیرے پاس پناہ لے تو تُو اُسے اُس کے آقا کے حوالہ نہ کردینا ۔16 بلکہ وہ تیرے ساتھ تیرے ہی درمیان تیری بستیوں میں سے جو اُسے اچھی لگے اُسے چُن کر اُسی جگہ رہے سو تُو اُسے ہرگز نہ ستانا ۔17 اسرائیلی لڑکیوں میں کوئی فاحشہ نہ ہو اور نہ اسرائیلی لڑکوں میں لوئی لوطی ہو ۔18 تُو کسی فاحشہ کی خرچی یا کُتے کی اُجرت کسی منت کے لیے خداوند اپنے خدا کے گھر میں نہ لانا کیونکہ یہ دونوں خداوند تیرے خدا کے نزدیک مکروہ ہیں ۔19 تُو اپنے بھائی کو سود پر قرض نہ دینا خواہ وہ روپے کا سود ہو یا اناج کا سود یا کسی ایسی چیز کا سود ہو جو بیاج پر دی جایا کرتی ہے ۔20 تُو پردیسی کو سود پر قرضہ دے تو دیکھ پر اپنے بھائی کو سود پر قرض نہ دینا تاکہ خداوند تیرا خدا اُس ملک میں جس پر تو قبضہ کرنے جا رہا ہے تیرے سب کاموں میں جن کو ہاتھ لگائے تجھ کو برکت دے ۔21 جب تُو خداوند اپنے خدا کی خاطر منت مانے تواُس کے پورا کرنے میں دیر نہ کرنا اِس لیے کہ خداوند تیرا خدا ضرور اُس کو تجھ سے طلب کرے گا تب تو گنہگار ٹھہرے گا ۔22 لیکن اگر تُو منت نہ مانے تو تیرا کوئی گناہ نہیں ۔23 جو کچھ تیرے منہ سے نکلے اُسے دھیان کر کے پورا کرنا اور جیسی منت تُو نے خداوند اپنے خدا کے لیے مانی ہو اُس کے مطابق رضا کی قُربانی جس کا وعدہ تیری زبان سے ہوا گذراننا ۔24 جب تُو اپنے ہمسایہ کےتاکستان میں جائے تو جتنے انگور چاہے پیٹ بھر کر کھانا پر کچھ اپنے برتن میں نہ رکھ لینا ۔25 جب تُو اپنے ہمسایہ کے کھڑے کھیت میں جائے تو اپنے ہاتھ سے بالیں توڑ سکتا ہے پر اپنے ہمسایہ کے کھڑے کھیت کو ہنسوا نہ لگانا ۔