Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

عامُوس 2

1 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ مُوآب کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُس نے شاہ اُودم کی ہڈیوں کو جلا کر چُونا بنا دیا ہے۔2 پس میں مُوآب پر آگ بھُیجوں گا اور وہ قریوت کے قصروں کو کھا جائے گی ار مُوآب للکار اور نرسنگے کی آواز اور شور و غوغا کے درمیان مرے گا۔3 اور میں قاضی کو اُس کے درمیان سے کاٹ ڈالوں گا اور اُس کے تمام اُمرا کو اُس کے ساتھ قتل کُروں گا خُداوند یُوں فرماتا ہے۔4 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ یہُوداہ کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کی شریعت کو رد کیا اور اُس کے احکام کی پیروی نہ کی اور اُن کے جُھوٹے معبُودوں نے جن کی پیروی اُن کے باپ دادا نے کی اُن کو گُمراہ کیا ہے۔5 پس میں یہُوداہ پر آگ بھیُجوں گا جویروشلیم کے قصروں کو کھا جائے گی ۔6 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اسرائیل کے تین بلکہ چار گُناہوں کے سبب سے میں اُس کو بے سزا نہ چھوڑوں گا کیونکہ اُنہوں نے صادق کو رُوپیہ کی خاطر اور مسکین کو جُوتیوں کے جوڑے کی خاطر بیچ ڈالا۔7 وہ مسکینوں کے سر پر کی گرد کا بھی لالچ رکھتے ہیں اور حلیموں کو اُن کی راہ سے گمراہ کرتے ہیں اور باپ بیٹا ایک ہی عورت کے پاس جانے سے میرے مُقدس نام کی تکفیر کرتے ہیں۔8 اور وہ ہر مذبح کے پاس گرو لئے ہُوئے کپڑوں پر لیٹتے ہیں اور اپنے خُدا کے گھر میں جُرمانہ سے خریدی ہُوئی مے پیتے ہیں۔

9 حالانکہ میں ہی نے اُن کے سامنے سے اموریوں کو نیست کیا جو دیوداروں کی مانند بُلند اور بُلوطوں کی مانند مضُبوط تھے۔ ہاں میں ہی نے اُوپر سے اُن کا پھل برباد کیا اور نیچے سے اُن کی جڑیں کاٹیں۔10 11 12 13 14 15 16

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile