Lectionary Calendar
Monday, February 24th, 2025
the Seventh Week after Epiphany
There are 55 days til Easter!
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

تھِسلُنیکیوں ۲ 2

1 اَے بھائِیو! ہم اپنے خُداوند یِسُوع مسِیح کے آنے اور اُس کے پاس اپنے جمع ہونے کی بابت تُم سے دَرخواست کرتے ہیں۔2 کہ کِسی رُوح یا کلام یا خط سے جو گویا ہماری طرف سے ہو یہ سَمَجھ کر کہ خُداوند کا دِن آ پہُنچا ہے تُمہاری عقل دفعتہً پریشان نہ ہو جائے اور نہ تُم گھبراؤ۔

3 کِسی طرح سے کِسی کے فریب میں نہ آنا کِیُونکہ وہ دِن نہِیں آئے گا جب تک کہ پہلے برگشتگی نہ ہو اور وہ گُناہ کا شَخص یعنی ہلاکت کا فرزند ظاہِر نہ ہو۔4 جو مُخالفت کرتا ہے اور ہر ایک سے جو خُدا یا معبُود کہلاتا ہے اپنے آپ کو بڑا ٹھہراتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خُدا کے مَقدِس میں بَیٹھ کر اپنے آپ کو خُدا ظاہِر کرتا ہے۔5 کیا تُمہیں یاد نہِیں کہ جب میں تُمہارے پاس تھا تو تُم سے یہ باتیں کہا کرتا تھا؟6 اب جو چِیز اُسے روک رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاص وقت پر ظاہِر ہو اُس کو تُم جانتے ہو۔7 کِیُونکہ بے دِینی کا بھید تو اَب بھی تاثِر کرتا جاتا ہے مگر اَب ایک روکنے والا ہے اور جب تک وہ دُور نہ کِیا جائے روکے رہے گا۔8 اُس وقت وہ بے دِین ظاہِر ہوگا جِسے خُداوند یِسُوع اپنے مُنہ کی پھُونک سے ہلاک اور اپنی آمد کی تجلّی سے نِیست کرے گا۔9 اور جِس کی آمد شَیطان کی تاثِر کے مُوافِق ہر طرح کی جھُوٹی قُدرت اور نِشانوں اور عجِیب کاموں کے ساتھ۔10 اور ہلاک ہونے والوں کے لِئے ناراستی کے ہر طرح کے دھوکے کے ساتھ ہوگی اِس واسطے کہ اُنہوں نے حق کی محبّت کو اِختیّار نہ کِیا جِس سے اُن کی نِجات ہوتی۔11 اِسی سبب سے خُدا اُن کے پاس گُمراہ ہونے والی تاثِر بھیجے گا تاکہ وہ جھُوٹ کو سَچ جانیں۔12 اور جِتنے لوگ حق کا یقِین نہِیں کرتے بلکہ ناراستی کو پسند کرتے ہیں وہ سب سزا پائیں۔

13 لیکِن تُمہارے بارے میں اَے بھائِیو! خُداوند کے پیارو ہر وقت خُدا کا شُکر کرنا ہم پر فرض ہے کِیُونکہ خُدا نے تُمہیں اِبتدا ہی سے اِس لِئے چُن لِیا تھا کہ رُوح کے ذرِیعہ سے پاکِیزہ بن کر اور حق پر اِیمان لا کر نِجات پاؤ۔14 جِس کے لِئے اُس نے تُمہیں ہماری خُوشخَبری کے وسِیلہ سے بُلایا تاکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوع مسِیح کا جلال حاصِل کرو۔15 پَس اَے بھائِیو! ثابِت قدم رہو اور جِن رِوایَتوں کی تُم نے ہماری زبانی یہ خط کے ذرِیعہ سے تعلِیم پائی اُن پر قائِم رہو۔

16 اب ہمارا خُداوند یِسُوع مسِیح خُود اور ہمارا باپ خُدا جِس نے ہم سے محبّت رکھّی اور فضل سے ابدی تسلّی اور اچھّی اُمِید بخشی۔17 تُمہارے دِلوں کو تسلّی دے اور ہر ایک نیک کام اور کلام میں مضبُوط کرے۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile