Lectionary Calendar
Friday, December 27th, 2024
the Second Day after Christmas
Attention!
StudyLight.org has pledged to help build churches in Uganda. Help us with that pledge and support pastors in the heart of Africa.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

سموئیل ۲ 4

1 جب ساؔؤل کے بیٹے اؔشبوست نے سُنا کہ ابؔنیر حبؔرُون میں مر گیا تو اُسکے ہاتھ ڈِھیلے پڑ گئے اور سب اِسرائیلی گھبراگئے ۔2 اور ساؔؤل کے بیٹے اِشؔبوست کے دو آدمی تھے جو فَوجوں کے سردار تھے ۔ ایک کا نام بؔعنہ اور دُوسرے کا ریکؔاب تھا ۔ یہ دونوں بنی بِنیمین کی نسل کے بیرُوتی رِؔمُون کے بیٹے تھے (کیونکہ بیرؔؔوت کی بھی بنی بِنیمین کا گِناجاتا ہے۔3 اور بیُروتی جؔتؔیِم کو بھاگ گئے تھے چُنانچہ آج کے دِن تک اوہ وہیں رہتے ہیں )۔4 اور ساؔؤل کے بیٹے یُونتنؔ کا ایک لنغرا بیٹا تھا جب ساؔؤل اور یُونتین کی خبر یزرؔعیل سے پُہنچی تو وہ پانچ برس کا تھا۔ سو اُسکی دایہ اُسکو اُٹھا کر بھاگی اور اُس نے جو بھاغنے میں جلدی کی تو اَیسا ہُؤا کہ وہ گِر پڑا اور لنگڑا ہوگا ۔ اُسکا نام مفؔیبوست تھا۔5 اور بیرُوتی رؔموّن کے بیٹے ریکؔاب اور بعنہؔچلے اور کڑی گھوپ کے وقت اِشؔبوست کے گھر آئے جب وہ دوپہر کو آرام کر رہا تھا ۔6 سو وہ وہاں گھر کے اندر گیہُوں لینے کے بہانے سے گھُسے اور اُسکے پیٹ میں مارا اور ریؔکاب اور اُسکا بھائی بعؔنہ بھاگ نکلے ۔7 جب وہ گھر میں گھُسے تو وہ اپنی خواب گاہ میں اپنے بستر پر سوتا تھا۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور قتل کیا اور اُسکا سر کاٹ دِیا اور اُسکا سر لیکر تامام رات مَیدان کی راہ چلے۔8 اور اِؔشبوست کا سر حؔبرُون میں داؔؤد کے پاس لے آئے اور بادشاہ سے کہا تیرا دُشمن ساؔؤل جو تیر جان کا طالب تھا یہ اُسکے بیٹے اِشؔبوست کا سر ہے سو خُداوند نے آج کے دِن میرے مالکِ بادشاہ کا اِنتقام ساؔؤل اور اُسکی نسل سے لیا۔

9 تب داؔؤد نے ریؔکاب اور اُسکے بھائی بعؔنہ کو جو بیرُوتی رِمّوُن کے بیٹے تھے جو اب دیا کہ خُداوند کی حیات کی قسم جِس نے میری جان کو مُصیبت سے رہائی دی ہے ۔10 جب ایک شخص نے مُجھ سے کہا کہ دیکھ ساؔؤل مر گیا اور سمجھا کہ خُوشخبری دیتا ہے تو مَیں نے اُسے پکڑا اور صِفؔلاج میں اُسے قتل کیا ۔ یہی جزا مَیں نے اُسے اُسکی خبر کے بدلے دی۔11 پس جب شرِیروں نے ایک راسگار انسان کو اُسی کے گھر میں اُسکے بستر پر قتل کیا ہے تو کیا مَیں اب اُسکے خُون کا بدلہ تُم سے ضرور ہی نہ لُوں اور تُم کو زمین پر سے نابوُد نہ کر ڈالوں ۔12 تب داؔؤد نے اپنے جوانوں کو حُک دیا اور اُنہوں نے اُنکو قتل کیا اور اُنکے ہاتھ اور پاؤں کاٹ ڈالے اور اُنکو حبؔرُون میں تالاب کے پاس ٹانگ دیا اور اِشؔبوست کے سر کو لیکر اُنہوں نے حبؔرُون میں ابؔنیر کی قبر میں دفن کیا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile