Lectionary Calendar
Wednesday, December 25th, 2024
Christmas Day
Attention!
Tired of seeing ads while studying? Now you can enjoy an "Ads Free" version of the site for as little as 10¢ a day and support a great cause!
Click here to learn more!

Read the Bible

انجیل مقدس

سموئیل ۱ 7

1 تب قیت بعؔیریم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق کو لیکر ابیندؔاب کے گھر میں جو ٹیلے پر ہے لائے اور اُسکے بیٹے الؔیعزر کو مقُدّس کیا کہ وہ خُداوند کے صندوُق کی نگہبانی کرے۔2 اور جِس دِن سے صندُوق قریت بیعریم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہوگئی یعنی بِیس برس گُذ ر ے اور اور اِسؔرائیل کا سارا گھرانا خُداوند پیچھے نوَحہ کرتا رہا ۔

3 اور سمؔوئیل نے اِسرؔائیل کے ساتے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رُجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عؔستارات کو اپنے بیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لئِے اپنے دِلوں کو مسُتعد کرکے فقط اُسی کی عبادت کرو اور وہ فلِستیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دیگا۔4 تب بنی اِسرائیل نے بعلؔیم اور عشارؔات کو دُور کیا اور فقط خُداوند کی عِبادت کرنے لگے۔5 پھر سؔموئیل نے کہا کہ سب اِؔسرائیل کو مِصؔفاہ میں جمع کرو اور میَں تُمہارے لئِے خُداوند سے دُعا کروُنگا ۔6 سو وہ سب مِصفؔاہ میں فراہم ہُؤئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے انڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کیا ہے اور سؔموئیل مصِفاؔہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا ۔

7 اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ بنی اِسرائیل مِصفاؔہ میں فراہم ہُؤئے ہیں تو اُنکے سرداروں نے بنی اِسرائیل پر چڑھائی کی اور جب بنی اِسرائیل نے یہ سُنا تو وہ فِلستیِوں سے ڈرے۔8 اور بنی اِسرؔائیل نے سؔموئیل سے کہا کہ خُداوند ہمارے خُدا کے حُضُور ہمارے لئےِ فریاد کرنا نہ چھوڑتا تاکہ وہ ہمکو فلِسیتِوں کے ہاتھ سے بچائے ۔9 اور سؔموئیل نے ایک دُودھ پیتا برہّ لیا اور اُسے پُوری سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانا اور سؔموئیل بنی اِسرائیل کے لئِے خُداوند کے حُضُور فریاد کرتا رہا اور خُدواند نے اُسکی سُنی ۔10 اور جس وقت سؔموئیل اُس سوختنی قُربانی کو گُذران رہا تھا اُس وقت فلِستی اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کو نزدیک آئے لیکن خُداوند فلِستیوں کے اُوپر اُسی دِن بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور اُنکو گھبرا دیا اور اُنہوں نے اِسرائیلوں کے آگے شکست کھائی۔11 اور اؔسرائیل کے لوگوں نے مِصؔفاہ سے نِکلکر فلِستیِوں کو رگیدا اور بیت کؔرّکے نیچے تک اُنہیں مارتے چلے گئے۔12 تب سؔموئیل نے ایک پتھر لیکر اپسے مِصفاہ اور شین کے بیچ میں نصب کیا سور اُسکا نام ابنؔ عزر یہ کہہ کر رکھا کہ یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی ۔

13 سو فِلستی مغُلوب ہُؤئے اور اِؔسرائیل کی سرحد میں پھر نہ آئے اور سؔموئیل کی زندگی بھر خُداوند کا ہاتھ فلِستیوِں کے خِلاف رہا ۔14 اور عقؔرُون سے جاؔت تک کے شہر جنکو فِلستیوں نے اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں نے اِسرائیلیوں سے لیا تھا وہ پھر اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں کے ہاتھ سے چُھڑالی اور اِسرائیلیوں اور اموریوں میں صُلح تھی ۔15 اور ؔسموئیل اپنی زِندگی بھر اِسرائیلیوں کی عدالت کرتا رہا۔16 اور وہ سال بسال بَیت اؔیل اور جؔلجال اور مِؔصفاہ میں دَور ہ کرتا اور اُن سب مقاموں میں بنی اِسرائیل کی عدلات کرتا تھا۔17 پھر وہ رؔامہ کو لَوٹ آتا کیونکہ وہاں اُسکا گھر تھا اور وہاں اِؔسرائیل کی عدالت کرتا تھا اور وہیں اُس نے خُداوند کے لئِے ایک مذبح بنایا۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile