Christmas Day
free while helping to build churches and support pastors in Uganda.
Click here to learn more!
Read the Bible
انجیل مقدس
سموئیل ۱ 12
1 تب ؔسموئیل نے سب اِسرائیلیوں سے کہا دیکھو جو کچھ تُم نے مجھُ سے کہا میں نے تمہاری ایک ایک بات مانی اور ایک بادشاہ تُمہارے اُوپر ٹھہرایا ہے ۔2 اور اب دیکھو یہ بادشاہ تُمہارے آگے آگے چلتا ہے ۔ میَں تو بُڈھاّ ہُوں اور میرا سر سفید ہوگیا اور دیکھو میرے بیٹے تمہارے ساتھ ہیں ۔ میَں نے لڑکپن سے آج تک تُمہارے سامنے ہی چلتا رہا ہوں ۔3 میں حاضِر ہوں ۔ سو تُم خُداوند اور اُسکے ممسوُح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ میں نے کس کا بیل لے لیا یا کس کا گدھا لیا ؟ میں نے کس کا حق مارا یا کس پر ظُلم کیا یا کس کے ہاتھ سے میں نے رشوت لی تاکہ اندھا بن جاؤں؟ بتاؤ اور یہ میں تہم کو واپس کردُونگا۔4 اُنہوں نے جواب دیا تو نے ہمارا حق نہیں مارا اور نہ ہم پر ظُلم کیا اور نہ تُو نے کسی کے ہاتھ سے کچھ لیا ۔5 تب اُس نے اُن سے کہا کہ خُداوند تمہارا گواہ اور اُسکا ممُسوح آج کے دِن گواہ ہے کہ میرے پاس تُمہارا کچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے کہ میرے پس تُمہاراکچھ نہیں نِکلا ۔ اُنہوں نے کہا وہ گواہ ہے ۔
6 پھر ؔسموئیل لوگوں سے کہنے لگا وہ خُداوند ہی ہے جس نے موُسؔی اور ہارؔوُن کو مقُرر کیا اور تمہارے باپ دادا کو ملک مصرؔ سے نکال لایا۔7 سو اب ٹھہرے رہو تاکی میَں خُداوند کے حُضُور اُن سب نیکیوں کے بارے میں جو خُداوند نے تم سے اور تمہارے باپ دادا سے کیں گفتگو کرُوں ۔8 جب یعقوب مصؔر میں گیا اور تمہارے باپ دادا نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے موُؔسی اور ہارُون کو بھیجا جنہوں نے تُمہارے باپ دادا کو مصر ؔ سے نکال کر اِس جگہ بسایا۔9 پر وہ خُداوند اپنے خُدا کو بھُول گئے ۔ سو اُس نے اُنکو حُضور کی فَوج کے سِپہ سلار سِیسؔرا کے ہاتھ اور فلِسیتیون کے ہاتھ اور ساہِ موآؔب کے ہاتھ بیچ ڈالا اور وہ اُن سے لڑے۔10 پھر اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کہا کہ ہم نے گنُاہ کیِا ۔ اِسلئِے کہ ہم نے خُداوند کو چھوڑا اور بؔعلیم اور عستارات کی پرستش کی پر اب تو ہم تیری پرستش کرینگے ۔11 سو خُداوند نے یُربّعل اور بدان اور اِفتاح اور ؔسموئیل کو بھیجا اور تُمکو تمہارے دُشمنوں کے ہاتھ سے جو تُمہاری چاروں طرف تھے رہائی دی اور تُم چین سے رہنے لگے ۔12 اور جب تُم نے دیکھا کہ بنی عمّون کا بادشاہ ناؔحس تُم پر چڑھ آیا تو تُم نے مجھ سے کہا کہ ہم پر کوئی بادشاہ سلطنت کرے حالانکہ خُداوند تمہارا خُدا تمہارا بادشاہ تھا ۔13 سو اب اُس بادشاہ کو دیکھو جِسے تُم نے چن لیا اور جسکے لئِے تم نے درخواست کی تھی دیکھو خُداوند نے تُم پر بادشاہ مقُرر کر دیا ہے ۔14 اگر تُم خُداوند سے ڈرتے اور اُسکی پرستش کرتے اور اُسکی بات مانتے رہواور خُداوند کے حُکم سے سر کشی نہ کرو اور تُم اور وہ بادشاہ بھی تُم پر سلطنت کرتا ہے خُداوند اپنے خُدا کے پَیَرو بنے رہو تو خَیر ۔15 پر اگر تُم خُداوند کی بات نہ مانو بلکہ خُداوند کےحُکم سے سر کشی کرو تو خُداوند کا ہاتھ تمہارے خِلاف ہوگا جَیسے وہ تُمہارے باپ دادا کے خِلاف ہوتا تھا ۔
16 سو اب تُم ٹھہرےرہو اور اِس بڑ کام کو دیکھو جِسے خُداوند تُمہاری آنکھوں کے سامنے کریگا ۔17 کیا آج گیہُوں کاٹنے کا دِن نہیں ؟ میَں خُداوند سے عرض کروُنگا کہ بادِل گرجے اور پانی برسے اور تُم جان لو گے اور دیکھ بھی لوگے کہ تُم نے خُداوند کے حُضُور اپنے لئِے بادشاہ مانگنے سے کتنی بری شرارت کی ۔18 چُنانچہ ؔسموئیل نے خُداونس سے عرض جکی اور خُداوند کی طرف سے اُسی دِن بادل گرجا اور پانی برسا۔ تب سب لوگ خُداوند اور ؔسموئیل سے نہایت ڈر گئے۔19 اور سب لوگوں نےؔسموئیل سے کہا کہ اپنے خادِموں کے لئے خُداوند اپنے خُدا سے دُعا کر کہ ہم مر نہ جائیں کیونکہ ہم نے اپنے سب گنُاہوں پر یہ شرارت بھی بڑھا دی ہے کہ اپنے لئِے ایک بادشاہ مانگاہ۔20 سؔموئیل نے لوگوں سے کہا خَوف نہ کرو ۔ یہ سب شرارت تو تُم نے کی ہے تو بھی خُداوند کی پَیروی سے کنارہ کشی نہ کر بلکہ اپنے سارے دِل سے خُداوند کی پرسِتش کرو۔21 تُم کنارہ کشی نہ کرنا ورنہ باطِل چیزوں کی پَیروی کرنے لگو گے جو نہ فائدِہ پہنچا سکتی نہ رہائی دے سکتی ہیں اِسلئِے کہ وہ سب باطِل ہیں ۔22 کیونکہ خُداوند اپنے بڑے نام کے باعث اپنے لوگوں کو ترک نہیں کریگا اِسلئے کہ خُداوند کو یہی پسند آیا کہ تُم کو اپنی قوم بنائے ۔23 اب رہا میں ۔ سو خُدا نہ کرے کہ تمہارے لئے دُعا کرنے سےباز آکر خُداوند کا گُنہگار ٹھہروُں بلکہ میں وہی راہ جو اچھیّ اور سیدھی ہے تُم کو بتاؤنگا۔24 فقط اِتنا ہو کہ تُم خُداوند سے ڈرو اور اپنے سارے دِل اور سّچائی سے اُسکی عبادت کرو کیونکہ سوچو کہ اُس نے تُمہارے لئِے کیسے بڑے کام کئِے ہیں ۔25 پر اگر تُم اب بھی شرارت ہی کرتے جاؤ تُم اور تُمہارا بادشاہ دونوں کے دونوں نابُود کر دِئے جاؤگے۔