Lectionary Calendar
Saturday, November 23rd, 2024
the Week of Proper 28 / Ordinary 33
Attention!
Take your personal ministry to the Next Level by helping StudyLight build churches and supporting pastors in Uganda.
Click here to join the effort!

Read the Bible

انجیل مقدس

۔تواریخ ۱ 5

1 اور اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبن کے بیٹے (کیونکہ وہ اُسکا پہلوٹھا تھا لیکن اِسلئے کہ اُس نے اپنے باپ کے بچھونے کو ناپاک کیا تھا اُسکے پہلوٹھے ہونے کا حق اِسرؔائیل کے بیٹے یُوسُف کی اَولاد کو دیا گیا تا کہ نسب نامہ پہلوٹھے پَن کے مُطابق نہ ہو۔2 کیونکہ یُہوداہ اپنے بھائیوں سے زور آور ہوگیا اور سردار اُسی میں سے نِکلا لیکن پہلوٹھے کا حق یُوسُف کا ہُوا)۔3 سو اِسرؔائیل کے پہلوٹھے رُوؔبِن کے بیٹے یہ ہیں۔ حُنوکؔ اور فؔلو حصرون اور کرمؔی ۔4 یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُسکا بیٹا سمعیؔاہ ۔ سمعؔیاہ کا بیٹا جُوجؔ ۔ جوُؔج کا بیٹا سمِؔعی ۔5 سمِؔعی کا بیٹا مِیکاؔہ ۔ مِیکاہ کا بیٹا رِیایاہ ۔ ریایاہ کا بیٹا بعل ۔6 بعؔل کا بیٹا بئیرہ جسکو اُسؔور کا بادشاہ تِلگات پلنا صَراسیر کرکے لے گیا۔ وہ رُبینیوں کا سردار تھا۔7 اور اُسکے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابق جب اُنکی اَولاد کا نسب نامہ لکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعؔی ایل اور زکریاہ ۔8 اور بالؔع بن عزؔزین سمؔع بِن یُوؔایل ۔ وہ عرؔوعیر میں نبُو اور بعؔل معُون تک ۔9 اور مشرِق کی طرف دریایِ فرؔات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُوا تھا کیونکہ مُلکِ جلعؔاد میں اُنکے چَوپائے بہت بڑھ گئے تھے۔10 اور ساؔؤل کے اّیام میں اُنہوں نے ہاجِریوں سے لڑائی کی جو اُنکے ہاتھ سے قتل ہُوئے اور وہ جِلعؔاد کے مشرِق کے سارے علاقہ میں اپنکے ڈیروں میں بس گئے۔11 اور بنی جد اُنکے مُقابل مُلکِ بسؔن میں سلکہؔ تک بسے ہُوئےتھے۔12 اّول یُوایل تھا اور ساؔفم دُوسرا اور یعنی اور ساؔفط بسن میں تھے ۔13 اور اپنکے آبائی خاندانوں کے بھائی یہ ہیں ۔ میِکائیل اور مُسلاّؔم اور سبعؔہ اور یُورؔی اور یعکاؔن اور زِؔیع اور عبِرّیہ ساتوں ۔14 یہ بنی ابیخیل بن حُوری بن یارو آحؔ بِن جلعؔاد بِن میکاؔئیل بن یسِؔسی بن یحؔدُوبِن بُوز تھے۔15 اخیؔ بن عبدیئیل بن جُونی اِنکے آبائی خاندانوں کا سردار تھا۔16 اور وہ بسؔن میں جلؔعاد اور اُسکے قصبوں اور شارؔون کی ساری نواحی میں جہاں تک اُنکی حّد تھی بسے ہُوئے تھے ۔17 یُہودؔاہ کے بادشاہ یُوتاؔام کے اّّیام میں اور اِسؔرائیل کے بادشاہ یُربعؔام کے اّیام میں اُن سبھوں کے نام اُنکے نسب ناموں کے مُطابِق ہکھے گئے ۔

18 اور بنی رُوبِن اور جّدیوں اور منسّیؔ کے آدھے قبِیلہ میں سُورما یعنی اَیسے لوگ جو سِپر اور تیغ اُٹھانے کے قابِل اور پتر انداز اور جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔19 یہ ہاجریوں اور یطؔوُر اور نفیس اور نودب سے لڑے ۔20 اور اُن سے مُقابلہ کرنے کے لئے مدد پائی اور ہاجری اور سب جو اُنکے ساتھ تھے اُنکے حوالہ کئے گئے کیونکہ اُنہوں نے لڑائی میں خُدا سے دُعا کی اور اُنکی دُعا قبُول ہُوئی اِسلئے کہ اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھاّ ۔21 اور وہ اُنکی مواشی لے گئے ۔ اُنکے اُونٹوں میں سے پچاس ہزار اور بھیڑ بکریوں میں سے ڈھائی لاکھ اور گدھوں میں سے دو ہزار اور آدمیوں میں سے ایل لاکھ۔22 کیونکہ بہت سے لوگ قتل ہُوئے اِسلئے کہ جنگ خُدا کی تھی اور وہ اِسیری کے وقت تک اُنکی جگہ بسے رہے۔23 اور منؔسّی کے آدھے قبِیلہ کے لوگ مُلک میں بسے۔ وہ بؔسن سے بعل حؔرمون اورسیز اور حرموُن کے پہاڑ تک پھیل گئے ۔24 اور اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار یہ تھے ۔ عیفر اور یسؔعی اور اِلیئیل ۔ عزرئییل یرمؔیاہ اور ہُوداؔویاہ اور یحدؔایل جو زبردست سُورما اور نامور اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔25 اور اُنہوں نے اپنے باپ دادا کے خُدا کی حُکم عُدولی کی اور جس مُلک کے باشندوں کو خُدا نے اُنکے سامنے سے ہلاک کیا تھا اُن ہی کے دیوتاؤں کی پَیروی میں اُنہوں نے زِناکاری کی۔26 تب اِسؔرائیل کے خُدا نے اسُؔور کے بادشاہ پُول کے دِل کو اور اؔسُور کے بادشاہ تِلگات پؔلناصر کے دِل کو اُبھارا اور وہ اُنکو یعنی رُوبینیوں اور جدّیوں اور منؔسّی کے آدھے قبیلہ کو اسیِر کر کے لے گئے اور اُنکو خؔلح اور خابؔوُر اور ہاؔرا اور جَوؔزان کی ندی تک لے آئے ۔ یہ آج کے دِن تک وہیں ہیں۔

 
adsfree-icon
Ads FreeProfile