the Week of Proper 28 / Ordinary 33
Click here to join the effort!
Read the Bible
انجیل مقدس
۔تواریخ ۱ 22
1 اور داؤد نے کہا یہی خُداوند خُدا کا گھر اور یہی اِسؔرائیل کی سوختنی قُربانی کا مذبح ہے۔2 اور داؤد نے حُکم دیا کہ اُن پردیسیوں کو جو اِؔسرائیل کے مُلک میں تھے جمع کریں اور اُس نے سنگتراش مقُرر کئےِ کہ خُدا کے گھر کے بنانے کے لئے پتھر کاٹ کر گھڑیں ۔3 اور داؤد نے دروازوں کے کواڑوں کی کِیلوں اور قبضوں کے لئے بہت سا لوہا اور اِتنا پیتل کہ تول سے باہر تھا۔4 اور دیوار کے بے شمار لٹھے تیار کئے کیونکہ صیدانی اور صُوری دیوار کے لٹھے کثرت سے داؤد کے پاس لاتے تھے۔5 اور داؤد نے کہا کہ میرا بیٹا سُلیمان لڑکا اور نا تجربہ کار ہے اور ضرور ہے کہ وہ گھر جو خُداوند کے ل۴ے بنایا جائے نہایت عظیم اُلشان ہو اور سب ملکوں میں اُسکا نام اور شہرت ہو۔ سو میں اُسکےلئےِ تیاری کرؤنگا۔ چُنانچہ داؤد نے اپنے مرنے سے پہلے بہت تیاری کی۔
6 تب اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو بُلایا اور اُسے تاکید کی کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا کے لئے ایک گھر بنائے۔7 اور داؤد نے اپنے بیٹے سُلیمان سے کہا یہ تو خُود میرے دِل میں تھا کہ خُداوند اپنے خُدا کے نام کے ل۴ے ایک گھر بناؤں ۔8 لیکن خُداوند کا کلام مجھے پُہنچا کہ تُو نے بہت خُونریزی کی ہے اور بڑی بڑی لڑائیاں لڑا ہے ۔ سو تُو میرے نام کے لئے گھر نہ بنانا کیونکہ تُو نے زمین پر میرے سامنے بہت خُون بہایا ہے۔9 دیکھ تجھ سے ایک بیٹا پیدا ہوگا۔ وہ مردِ صُلح ہوگا اور میں اپسے چاروں طرف کے سب دُشمنوں سے امن بخشونگا۔ کیونکہ سُلیمان اُسکا نام ہوگا اور میں اپسکے ایّام میں اِسرائیل کو امن و امان بخشونگا۔10 وہ میرا بیٹا ہوگا اور میں اُسکا باپ ہُونگا اورمیں اِسرائیل پر اُسکی سلطنت کا تخت ابد تک قائیم رکھونگا۔11 اب اَے میرے بیٹے خُداوند تیرے ساتھ رہے اور تُو اِقبالمند ہو اور خُداوند اپنے خُدا کا گھر بنا جیسا اُس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔12 اب خُداوند تجھے عقل و دانائی بخشے اور اِؔسرائیل کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کی شریعت کو مانتا رہے۔13 تب تُو اِقبالمند ہوگا بشرطیکہ تُو اُن آئیں اور احکام پر جو خُداوند نے موُسیٰ کو اِؔسرائیل کے لئے دِئے اِحتیاط کرکے عمل کرے ۔ سو ہمّت باندھ اور حَوصلہ رکھ ۔ خوف نہ کر ۔ ہراسان نہ ہو۔14 دیکھ میں نے مشقت سے خُداوند کے گھر کے ل۴ے ایک لاکھ قنطار سونا اور دس لاکھ قِنطار چاندی اور بے اندازہ پیتل اور لوہا تیا کیا ہے کیونکہ وہ کثرت سے ہے اور لکڑی اور پتھر بھی میں نے تیا کئے ہیں اور تُو اُنکو اَور بڑھا سکتا ہے۔15 اور بُہت سے کاریگر پتھر اور لکڑی کے کاٹنے اور تراشنے والے اور سب طرح کے ہُنر مند جو قِسم قِسم کے کام میں ماہر ہیں تیرے پاس ہیں ۔16 سونے اور چاندی اور پیتل اورلوہے کا کچھ حِساب نہیں ہے ۔ سو اُٹھ اور کام میں لگ جا اور خُداوند تیرے ساتھ رہے۔
17 اِسکے علاوہ داؤد نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو اپنے بیٹے سُلیمان کی مدد کا حُکم دیا اور کہا۔18 کیا خُداوند تُمہارا خُدا تمہارے ساتھ نہیں ہے؟ اور کیا اُس نے تُمکو چاروں طرف چَین نہیں دِیا ہے ؟ کیونکہ اُس نے اِس مُلک کے باشِندوں کو میرے ہاتھ میں کردیا ہے اور ُملک خُداوند اور اُسکے لوگوں کے آگے مغلوُب ہُؤا ہے۔19 سو اب تُم اپنے دِل کو اور اپنی جان کو خُداوند اپنے خُدا کی تلاش میں لگاؤ اور اُٹھو اور خُداوند خُدا کا مقدِس بناؤ تاکہ تُم خُداوند کے عہد کے صنُدوق کو اور خُدا کے پاک برتنوں کو اُس گھر میں جو خُداوند کے نام کا بنیگا لے آؤ۔